?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی کسی صورت قبول نہیں، پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارت کبھی پاکستان کا پانی نہیں روک پائے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ افریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے صدر اور عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آذربائیجان نے لڑ کر آزادی حاصل کر کے دنیا کی قوموں میں اپنا مقام بنایا۔ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، اجلاس اس عزم کا اعادہ ہے کہ تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے، سہ فریقی اتحاد مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا، ترک صدر نے جس انداز میں پی کے کے کا مسئلہ حل کیا وہ قابل ستائش ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، پاکستان نے بھارت کو پہلگام واقعہ پر تحقیقات کی پیشکش کی، غیرجانبدار تحقیقات کی پیش کش کو بھارت نے مسترد کر دیا، بھارت نے پاکستان پر پہلگام واقعہ کا بغیر شواہد الزام لگایا۔ پہلگام واقعہ کی آڑ میں بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں قائدانہ کردارادا کیا، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں امن کے خواہاں ہیں، بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی، پانی 24 کروڑ لوگوں کی لائف لائن ہے، بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوپائے گا، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔
مشہور خبریں۔
خاشقجی کے قاتل کے لیے بن سلمان کا نیا مشن
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: آل سعود کے راز افشا کرنے والے مجتہد نے ٹویٹر
جون
علیزے شاہ کا زرنش خان کو تین سال پرانے بیان پر معافی نہ دینے کا اعلان
?️ 17 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے خلاف دیے گئے نامناسب
مارچ
اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر حل کرے ، مسرت عالم بٹ
?️ 15 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند
مارچ
ایران اور پاکستان خطے میں غیر ملکی مداخلت کے مخالف
?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:پاکستان کے وزیر دفاع نے دفاعی تعاون کے میدان میں اپنے
اگست
صیہونی معاشرہ شدید خلفشار کا شکار
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی سرکاری حلقوں کا کہنا ہے کہ صیہونی معاشرہ اندر سے
اگست
نابلس میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح نابلس شہر میں
دسمبر
ایران سے تیل کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر ملتان، سرگودھا کے 56 کسٹمز اہلکاروں کے خلاف تحقیقات
?️ 10 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ہدایت
اکتوبر
کیا نیتن یاہو کی شخصیت دو قطبی ہے؟
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے اپنے آج کے شمارے میں اسرائیلی وزیراعظم
جون