?️
لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں، وزیر داخلہ نے دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھارتی اقدامات پر پاکستان کے موقف اور فیصلوں پر اعتماد میں لیا اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔
ڈان نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ۔ پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے بھارتی اقدامات پر پاکستان کے موقف اور فیصلوں پر مولانا کو اعتماد میں لیا اور نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مسلمان دشمن ہے، اسلام اور مسلمانوں کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا وہاں کھڑا ہوجائے گا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دے گا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمن کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کےلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
علاوہ ازیں، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات کی اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے حافظ نعیم الرحمٰن کو بھی نیشنل سیکورٹی کونسل کے فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دی اور پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں سے آگاہ کیا۔
حافظ نعیم الرحمن نے بھارت کے غیر منطقی اقدامات کے تناظر میں پاکستان کے اصولی موقف کی تائید کی اور بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بھارت کے معاملے پر پوری قوم یکجا ہے، لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے والی بھارتی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، امیر جماعت اسلامی نے فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر سازش کے ذریعے خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے ہے، سیاسی اکابرین اور قوم بھارت کی کسی بھی جارحیت کے خلاف یکجا ہے اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج دفاع وطن کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
مشہور خبریں۔
اسماء اسد کی موت کی کہانی کیا ہے؟
?️ 5 جون 2024سچ خبریں: کچھ عرصہ قبل کچھ میڈیا نے شام کے صدر بشار الاسد
جون
مریم اورنگزیب، جاوید لطیف اشتعال انگیز گفتگو کے مقدمے سے بری
?️ 24 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ
جنوری
جماعت اسلامی پاکستان کی نظر میں اسرائیل کیا ہے؟
?️ 20 اپریل 2024سچ خبریں: ہم ایران کے اسرائیل پر حملے کا خیرمقدم کرتے ہیں
اپریل
سعودی عرب میں غیر ملکی شہریوں کے تازہ ترین اعدادوشمار
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے ادارہ شماریات نے اعلان کیا کہ اس ملک
جون
محبوبہ مفتی کا راہل گاندھی کے نام خط
?️ 22 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ
جولائی
عمران خان کو 7 روز میں دوبارہ تحریری جواب جمع کروانے کا حکم
?️ 31 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے
اگست
میر واعظ کی طرف سے بجلی کے بحران پر قابض انتظامیہ پر کڑی تنقید
?️ 26 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل
اپریل
غزہ میں حماس کی طاقت کے مظاہرہ پر اسرائیلی ماہرین حیران
?️ 21 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کی ایک رپورٹ کے مطابق
جنوری