بھارت اور اسرائیل کی صلاحیتیں چیک ہوچکی ہیں۔ خواجہ آصف

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرٍ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی صلاحیتیں چیک ہو چکی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کا جذبہ آج بھی جوان ہے۔ بھارت کے پاس پہلگام واقعے سے متعلق پاکستان کے خلاف کوئی شواہد نہیں۔ افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کے ثبوت افغان حکومت کو دیے، افغان حکومت کو کئی مرتبہ کہا اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے۔

ذرائع کے مطابق  وزیرٍ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ آپس میں ایک دوسرے کے خلاف ہیں مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، اتفاقِ رائے کے ساتھ تمام باتیں طے ہوتی ہیں۔ میں نے پولیٹیکل اسٹیبلشمنٹ اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اتفاقِ رائے کو ہائبرڈ سسٹم کہا ہے، شہباز شریف کی قیادت میں ہائبرڈ سسٹم کامیاب ہورہا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں ہائبرڈ سسٹم کی ناکامی کی نشاندہی کی، پی ٹی آئی دور میں ہائبرڈ سسٹم اس لیے کامیاب نہیں ہوا کہ وہ ایک دوسرے پر اعتماد ہی نہیں کرتے تھے۔ بانیٔ پی ٹی آئی صدر کے پاس گئے اور کہا کہ پوری عمر کے لیے باجوہ کو آرمی چیف بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کو کرنا ہے، پی ڈی ایم حکومت میں پیپلز پارٹی کے ساتھ اچھا تجربہ رہا۔

مشہور خبریں۔

آزاد امیدوار قرار دینے کیخلاف سلمان اکرم راجا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

?️ 2 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 میں امیدوار

پی ٹی آئی نے درخواست دیے بغیر ڈی چوک پر احتجاج کیا، سیکریٹری داخلہ کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب

?️ 11 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی سیکریٹری داخلہ نے پی ٹی آئی

واشنگٹن کے تائیوان کے ساتھ غیر رسمی تعلقات مزید گہرے ہوتے ہوئے

?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں:     امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ

حکومت کا کرغزستان معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان

?️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کرغزستان

یوکرین میں چین اور روسی اتحاد سے امریکہ کیوں پریشان ہے؟

?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:دوسری جنگ عظیم کے بعد، امریکہ، جو ایک بڑی بین الاقوامی

سعودی عرب کی صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی شرط

?️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے

فلسطینی سمجھ کر صیہونی کے ہاتھوں صیہونی کا قتل

?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا کی طرف سے ایک فلسطینی نوجوان پر گولی چلانے

امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کو بھاری مقدار میں اسلحہ بھیجنے پر انصار اللہ کا ردعمل!

?️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے