?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارت کی جانب سے بلائی گئی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت امن قائم کرنے کے لئے کچھ نہیں کر سکتا بھارت اگر آگے چلنے کو تیار ہے تو پاکستان خیر مقدم کرے گا۔ لیکن آگے بڑھنے کے لیے پہلے حالات سازگار کرنا ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے پاکستان کے اس فیصلے سے متعلق آگاہ کیا۔ معید یوسف نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جانب سے بلائی گئی نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کانفرنس میں شرکت نہیں کرے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارت امن تباہ کرنے والا ہے، بھارت امن قائم کرنے کے لئے کچھ نہیں کرسکتا۔ بھارت اگر آگے چلنے کو تیار ہے تو پاکستان خیر مقدم کرے گا۔ لیکن آگے بڑھنے کے لیے پہلے حالات سازگار کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کیے گئے اقدامات ختم ہونے تک بات نہیں ہوسکتی۔دنیا کے تمام ممالک نے بھارت کے رویے پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔
دہائیوں سےافغانستان جنگ کی حالت میں ہے۔ افغانستان میں لوگوں کی انسانی بنیادو ں پر امداد کی جائے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق تقریب سے خطاب میں مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ پاکستان پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ ہم افغانستان کی حمایت میں بول رہے ہیں۔ افغانستان کی 40 سال کی صورتحال کا اثر پاکستان پر براہ راست مرتب ہوا۔
افغانستان میں انسانی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ازبکستان کے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر 3 روزہ دورہ پاکستان پر ہیں۔ ازبک وفد وزیر اعظم ، وزیر خارجہ اور جی ایچ کیو میں بھی ملاقاتیں کرے گا۔ مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ ازبکستان بحیرہ عرب تک راہداری کا خواہاں ہے۔ پاکستان، افغانستان اور ازبکستان ٹرین منصوبے پر بھی کام ہورہا ہے۔


مشہور خبریں۔
دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ دراصل ایک دھوکہ ہے
?️ 12 نومبر 2025 دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ دراصل ایک دھوکہ ہے امریکی
نومبر
گلگت بلتستان میں تھریٹ الرٹ، سیکیورٹی میں اضافہ
?️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ کی جانب سے دہشتگردوں کے ممکنہ
مارچ
وائٹ ہاؤس ٹرمپ کے خلاف کیا کر رہا ہے؟ پیوٹن کی زبانی
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے صدر نے سابق امریکی صدر کی حمایت کرتے
مارچ
آرمی چیف نے سرحد پر جوانوں کے ساتھ منائی
?️ 22 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عیدالاضحیٰ پاک افغان
جولائی
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا
?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ آخری
مارچ
گریٹر اسرائیل کا نظریہ عرب ممالک کے لئے بہت بڑا خطرہ
?️ 17 اگست 2025گریٹر اسرائیل کا نظریہ عرب ممالک کے لئے بہت بڑا خطرہ صیہونی
اگست
سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگا
?️ 13 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ میں رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم
دسمبر
اسلام آباد ہائیکورٹ عافیہ صدیقی کیس میں سستی برتنے پر حکومت پر برہم، فوزیہ صدیقی کو ویزا جاری کرنے کا حکم
?️ 13 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی
دسمبر