?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سیاسی ساکھ بچانے کے لیے بڑھکیں مار رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت میں اب وہ سکت نہیں رہی، پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے گرائے، نریندر مودی بڑھکیں مار رہے ہیں، فوری حملہ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پہلگام کا کوئی ثبوت نہیں تھا، بھارت کو حملہ کرنے پر منہ کی کھانی پڑی، امریکی صدر نے خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ساری صورتحال میں بڑا اچھا کردار ادا کیا، اگر کسی کے کوئی کیسز ہیں تو وہ عدالتی معاملات اپنی جگہ ہے، اپوزیشن کے ساتھ افہام تفہیم کا ماحول جاری رہنا چاہیے، یہ ماحول معاشی استحکام کے لیے جاری رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ راج ناتھ سنگھ سیاسی ساکھ بچانے کے لیے بڑھکیں مار رہے ہیں، نریندر مودی اور اس کا وزیر دفاع سیاسی ساکھ بچانے کے لیے باتیں کر رہے ہیں، بھارت نے پہلگام کی تحقیقات کرانے کا کوئی جواب نہیں دیا۔
مشہور خبریں۔
شہباز گل پر سیاہی پھینکنے کے معاملہ پر ندیم افضل کیجانب سے برہمی کا اظہار
?️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)قومی اسمبلی کے سابق رکن ندیم افضل چن نے گزشتہ
مارچ
مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا اجلاس ختم، قانونی ٹیم کی معطل ارکان بحال کرنے کی تجویز
?️ 18 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مخصوص نشستوں سے متعلق قومی و پنجاب اسمبلی
اکتوبر
یمن نے کئی ڈرونز سے تل ابیب میں ایک اہم ہدف پر حملہ کیا
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع نے تل ابیب
اکتوبر
قطر نے حماس کے ساتھ قیدیوں کے معاہدے کی تفصیلات پر بات کی
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے قطر کے وزیر اعظم اور
جنوری
اسرائیل نے غزہ میں امداد کو داخل ہونے سے روکا
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی ہلال احمر نے آج کہا کہ اسرائیل امدادی قافلوں کو
دسمبر
تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
?️ 2 مئی 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات میں
مئی
بلوچستان: اغوا کے بعد پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافروں سمیت 11 افراد قتل
?️ 13 اپریل 2024نوشکی: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم افراد کی
اپریل
کیا شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان جنگ ہونے والی ہے؟
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے جزیرہ نما
اگست