بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں، سہولت کاروں سے بغیر رعایت نمٹا جائیگا۔ کورکمانڈرز کانفرنس

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) کورکمانڈرز کانفرنس نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں تمام دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور معاونین کے ساتھ فیصلہ کن اور بغیر کسی رعایت کے نمٹا جائے گا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز(ملٹری)، ہلال جرات، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کی زیر صدارت 273 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ فورم نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں اور غیر ملکی ایماء پر دہشتگردی کے فروغ کے خلاف مادر وطن کا دفاع کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کی غیر متزلزل جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ سید عاصم منیر نے حالیہ مہینوں میں ملک بھر میں انٹیلی جنس پر مبنی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں افواج ِ پاکستان کی پُرعزم کاوشوں کوسراہا۔ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ حکومت اور پاک فوج کی مشترکہ کوششوں اور پاکستانی عوام کی ثابت قدم حمایت کے باعث ہمارا ملک بتدریج مگر یقینی طور پر استحکام، وسیع تر مواقع اور عزت ووقار کی طرف بڑھ رہا ہے۔

فورم نے اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال کا جامع جائزہ لیتے ہوئے ملک کو درپیش خطرات اور آپریشنل تیاریوں پر زور دیا، فورم نے دہشت گردی، جرائم اور سیاسی مفادات کے درمیان گٹھ جوڑ کو یکسر مسترد کر دیا۔ شرکا کانفرنس کے مطابق قومی یکجہتی، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، چاہے وہ عناصر سیاسی ہوں یا کوئی بھی، مسلح افواج اور پاکستان کی عوام کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں۔

فورم نے بلوچستان حکومت کے خصوصی ترقیاتی اقدامات کو سراہا، جو مقامی سطح پر عوام کو بااختیار بنانے اور سماجی روابط کے ذریعے گورننس سے جڑے دہشت گردی کے عوامل کا خاتمہ کرتے ہیں۔ شرکاء کانفرنس نے پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے قومی ایکشن پلان کے مطابق دیگر علاقوں میں بھی اسی طرز کے عوامی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

شرکاء کانفرنس نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کی بھی توثیق کی اور غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی، بلا روک ٹوک انسانی رسائی اور فلسطینی ریاست کے لیے ایک قابل اعتماد راستے کا مطالبہ کیا۔ کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے کمانڈرز کو آپریشنل تیاری، نظم و ضبط، تربیت، جسمانی فٹنس، نئی جدتیں اور میدان جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاک فوج کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مستقل تحفظ کرتے ہوئے "کنونشنل اور سب کنونشنل” سے لے کر ہائبرڈ اور غیر متناسب چیلنجز تک کے خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

مشہور خبریں۔

ایف بی آر اکتوبر میں وصولی کا ہدف پورا کرنے میں ناکام

?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) درآمدات میں تیز رفتار کمی کے باعث فیڈرل بورڈ

الیکشن کمیشن کا حکومت کوپیغام، ضمنی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں ہو گی

?️ 2 جولائی 2022اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کی طرف سے پنجاب حکومت پر

عمران خان آرمی چیف سے متعلق اپنے بیان کی خود وضاحت کریں،ڈاکٹر عارف علوی

?️ 5 ستمبر 2022پشاور: (سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران

نومئی واقعہ کو نہیں بھول سکتے، چاہتے ہیں سیاستدان اپنی غلطیاں تسلیم کریں۔ شرجیل میمن

?️ 10 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن

معترض صیہونیوں نے نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے سامنے آگ لگائی

?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی آبادکاروں کی جانب سے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان

سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کی جانب سے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ 

?️ 18 ستمبر 2025سچ خبریں: الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک، قطر نے رپورٹ کیا ہے کہ

آج مزاحمت کے محور کے لیے ایک نئی صبح

?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: اتوار 23 فروری کی صبح سے ہی سید حسن نصر

مغربی ممالک کے دہشتگردوں کو پناہ دے رکھی ہے:آیت اللہ خامنہ ای

?️ 28 جون 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے