?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک عملے کے رکن کو ناپسندیدہ شخص قرار دے کر 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک عملے کے رکن کو ناپسندیدہ شخص قرار دے دیا، مذکورہ سفارتکار ایسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جو سفارتی کردار، قوانین اور بین الاقوامی سفارتی آداب کے خلاف ہیں۔
حکومت پاکستان کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو 24 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کردی، اس حوالے سے بھارتی ناظم الامور کو آج وزارت خارجہ طلب کیا گیا جہاں انہیں اس فیصلے سے متعلق باضابطہ احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔
اس سے قبل، بھارتی حکومت نے اپنی جارحیت جاری رکھتے ہوئے پاکستانی سفارت کار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا اور انہیں 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا،بھارتی وزرات خارجہ کے مطابق پاکستانی ناظم الامور کو ہندوستانی وزارت خارجہ طلب کیا گیا اور انہیں احتجاجی مراسلہ جاری کیا گیا۔
واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جاالزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا تھا۔
مشہور خبریں۔
کیا امریکہ میں مسلح تشدد کم ہو رہا ہے؟
?️ 15 جنوری 2022سچ خبریں: دو امریکی اسلحہ ساز کمپنیوں نے حال ہی میں اپنی
جنوری
لبنانی عہدیدار کی طرف سے صہیونی حکام کو سخت انتباہ
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر الیاس بوصعب نے اس بات پر
جولائی
ترکی اسرائیل کے ساتھ کیا کرنے والا ہے؟ترک صدر کی زبانی
?️ 31 مارچ 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر نے کہا کہ یہ ملک تل ابیب
مارچ
حکومت کا چیف جسٹس پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
?️ 8 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نےانتخابات از
اپریل
خیبر پختونخوا: کرم میں متحارب گروہوں کا جنگ بندی پر اتفاق
?️ 2 نومبر 2023خیبر پختونخوا: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں
نومبر
جنگ میں شہید ہونے والے یمنی بچوں کی صورتحال
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:صنعا میں مقیم یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ میں انسانی حقوق
اگست
غزہ کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی خطرناک حکمت عملی
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:چند گھنٹے پہلے کچھ علاقائی میڈیا کے میڈیا کے مطابق امریکہ
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاری پر پاکستان کا شدید ردعمل
?️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاری پر پاکستان نے
اکتوبر