?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان نے بھارتی انسانی امداد کو افغانستان پہنچانے کے لیے افغان ٹرکوں کے استعمال کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی امداد واہگہ سرحد سے طورخم پہنچائی جائی گی پاکستان نے گزشتہ ہفتے جنگ زدہ ملک کے لیے بھارتی امداد کو اپنی سرزمین سے گزرنے کی اجازت دی تھی۔
ذرائع کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ ’حکومت نے واہگہ بارڈر سے طورخم تک آمدورفت کے لیے افغان ٹرکوں کے استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے حوالے سے وزارت خارجہ نے بھارتی سفیر کو آگاہ کر دیا ہے۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب افغانستان میں یورپی یونین کے سفیر ٹامس نکلسن نے اسلام آباد اور دہلی دونوں پر زور دیا کہ وہ افغانستان میں بھارتی امداد کی منتقلی سے متعلق مسائل کو حل کریں۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ واہگہ سے طورخم تک آمدورفت کی اجازت ہے۔
یو این ڈی پی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان کو تاریخ کے بدترین انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جہاں تقریباً 2 لاکھ 30 ہزار افراد کو بھوک کا سامنا ہوگا اور لاکھوں غربت میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔پاکستان نے گزشتہ ہفتے جنگ زدہ ملک کے لیے بھارتی امداد کو اپنی سرزمین سے گزرنے کی اجازت دی تھی جسے ’انسانی مقاصد کے لیے غیر معمولی بنیاد‘ قرار دیا گیا تھا۔
بھارت نے افغانستان کے شہریوں کے لیے انسانی امداد کے طور پر 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور جان بچانے والی ادویات فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔تاہم، پاکستان اور بھارت کے درمیان امداد کی ترسیل کے لیے کیے گئے مذاکرات کے دوران مسائل پیدا ہوئے، بھارت چاہتا تھا کہ اس کے اپنے ٹرک امدادی سامان افغان سرحد تک لے کر جائیں، لیکن یہ اقدام پاکستان کو قبول نہیں تھا۔
علاوہ ازیں مذاکرات کے دوران امداد اقوام متحدہ کے اداروں کے حوالے کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔ظاہر ہوتا ہے کہ بالآخر پاکستان نے ایک سمجھوتے کے طور پر بھارت کو واہگہ بارڈر کے ذریعے سامان کی نقل و حمل کے لیے افغان ٹرک استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان کا فیصلہ ’انسانی امداد کی سہولت کے لیے حکومت پاکستان کے عزم اور سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے‘۔دہلی پر زور دیا گیا کہ وہ افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے ’جلد‘ ضروری اقدامات اٹھائے۔
مشہور خبریں۔
ورلڈ بینک نے پاکستان کی شرح نمو کی پیشگوئی کو کم کرکے 2.7 فیصد کردیا
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ورلڈ بینک نے رواں مالی سال کے لیے
اپریل
مرد کے تمام کام عورت پر فرض نہیں: نادیہ حسین
?️ 25 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین
اگست
پیوٹن اور اردوغان کی باکو اور ایروان کے سلسلے میں بات چیت
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: ترک حکومت کے ایک سینیئر اہلکار نے بدھ کی شام
ستمبر
عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلے کے راستے میں دھماکہ
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی عراق میں امریکی
مارچ
عالمی بینک کی 2 پاکستانی منصوبوں کی معاونت کیلئے فنڈز کی منظوری
?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے
مارچ
نوجوانوں کو تھانوں میں طلب کرنا ریاستی دہشت گردی ہے:کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 3 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر
مارچ
عراق میں تحلیل شدہ بعث پارٹی کی بحالی کے لیے امریکہ اور ترکی کی خفیہ سرگرمیاں
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:ایک عراقی ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور ترکی،
فروری
پاکستان کے خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزاد تجارت کے ابتدائی معاہدے پر دستخط
?️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے
ستمبر