?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اٹارنی جنرل کی استدعا پر فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پہلے سندھ کینال کا معاملہ زیر بحث رہا اب بھارتی اقدامات کی وجہ سے مصروفیات رہیں، آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔
دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ میں نے 3 نکات پر دلائل دینے ہیں، 9 مئی کے واقعات پر وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث بھی دلائل دے چکے ہیں، میں بھی اس معاملے پر کچھ تفصیل عدالت کے سامنے رکھوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرے دلائل کا دوسرا حصہ مرکزی کیس کی سماعت کے دوران کروائی جانے والی یقین دہانیوں پر ہوگا جبکہ دلائل کا تیسرا نکتہ اپیل کے حق سے متعلق ہو گا۔
اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ ملٹری ٹرائل کا سامنا کرنے والوں کو اپیل کا حق دینے کا معاملہ پالیسی میٹر ہے، اس پر ہدایات لے کر ہی گزارشات عدالت کے سامنے رکھ سکتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے سندھ کینال کا معاملہ زیر بحث رہا، اب بھارتی اقدامات کی وجہ سے مصروفیات رہیں، آج عالمی عدالت انصاف روانگی تھی لیکن منسوخ کر دی۔
جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ پارلیمنٹ نے جو کرنا ہے کرے وہ ان کا پالیسی کا معاملہ ہے، ہم نے صرف اس کیس کی حد تک معاملے کو دیکھنا ہے۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں نے تو صرف گزارشات رکھی ہیں، آگے وقت دینا یا نہ دینا عدالت نے طے کرنا ہے، ملٹری ایکٹ میں شقیں 1967 سے موجود ہیں۔
اس موقع پر جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں کہ سول نظام ناکام ہو چکا، سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ دلائل میں کتنا وقت درکار ہو گا، اٹارنی جنرل نے بتایا کہ 45 منٹ میں دلائل مکمل کر لوں گا۔
آئینی بینچ نے اٹارنی جنرل کی استدعا پر فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔


مشہور خبریں۔
شام کے ساتھ ترکی کی خیانت نیا طریقہ
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: ترک وزیر دفاع Yashar Güler نے اتوار کے روز ایک پریس
دسمبر
جنرل مشرف کی عسکری اور سیاسی زندگی پر ایک نظر
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:1999 میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ
فروری
پی کے کے (PKK) نے ہتھیار کیوں ڈال دیے؟ اہم وجوہات
?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:ترکی کے ممتاز ماہرین کے مطابق، کردستان ورکرز پارٹی (پی
مئی
عمران خان نے آرمی چیف کو خط ملکی مفاد میں لکھا ہے ،شاہ محمود قریشی
?️ 7 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی کا
فروری
وفاقی حکومت کانئے ڈیموں کی تعمیر بارے ملکی سطح پر گرینڈ ڈائیلاگ شروع کرنے کافیصلہ
?️ 29 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں ،بارشوں
اگست
فوجی طاقت کو جدید بنانے کے راستے پر یورپ کے بھاری اخراجات
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: جرمن ریڈیو نے بعض یورپی ممالک کے اپنی فوجی طاقت
مئی
’سلیکٹرز آپکے ساتھ ہیں تو الیکشن سے کیوں بھاگ رہے ہیں‘؟ عمران خان کا مخالفین کو چیلنج
?️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیاسی حریفوں کو انتخابات میں اپنا سامنا کرنے کا
اپریل
یورپی یونین کا صیہونیوں کو پیغام
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی قابضین کے جرائم
دسمبر