🗓️
لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس کی جانب سے لاہور میں بھارتی اسمگلنگ کے خلاف سب سے بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ، جہاں سگیاں کے علاقہ میں گودام پر چھاپہ مارا گیا، جس میں 32 کروڑ روپے مالیت کی ایکسپائر ابھارتی کاسمیٹکس کا سامان برآمد ہوا۔
ڈائریکٹر کسٹمز اسد رضوی نے بتایا کہ کسٹم انٹیلی جینس نے فیصل آباد سے لاہور آنے والے ٹرک کی ریکی کی ، ٹرک کو فالو کر کے کسٹم ٹیم گودام تک پہنچ گئی جہاں سے ایکسپائر بھارتی کاسمیٹکس کا سامان برآمد کیا گیا ، برآمد شدہ سامان کی مالیت 32 کروڑ روپے ہے ، کسٹم انٹیلی جنس نے گودام کے مالک کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
دوسری طرف اسمگلنگ کیلئے 82 منشیات کے کیپسول نگلنے والی خاتون ایئرپورٹ پر پکڑی گئی ، خاتون کو منشیات سے بھرے کیپسول لے جانے کے الزام میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا ، خاتون کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد منشیات سے بھرے کیپسول برآمد کروائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی ایک غیرملکی خاتون کو اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر منشیات سے بھرے کیپسول پیٹ میں چھپاکر لے جانے پر گرفتار کیا گیا ، حکام نے نائیجیریا کی مسافر کو قطر سے پاکستان پہنچنے پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، کسٹم ذرائع نے بتایا ہے کہ خاتون نے 82 کوکین سے بھرے کیپسول نگلنے کا اعتراف کیا ، خاتون کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد منشیات سے بھرے کیپسول برآمد کروائے گئے ، جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لئے خاتون کو انسداد منشیات فورس کے حوالے کردیا گیا۔
مشہور خبریں۔
صیہونی وزارت زراعت کی سائٹ ہیک
🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے بعض اداروں پر سائبر حملوں کے بعد جن
اگست
امریکی صدر کے دورے پر مقبوضہ فلسطین فوجی چھاؤنی میں تبدیل
🗓️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن کے مقبوضہ فلسطین کے دورے کے پیش نظر
جولائی
ٹک ٹاک سے شروع ہونے والی ٹرمپ کی صدارت
🗓️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں سے ایک
جنوری
وزارتوں، ڈویژنز کو اخراجات میں کمی کے منصوبوں کی تعمیل کی ہدایت
🗓️ 8 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے اضافی عہدوں کے خاتمے کو
نومبر
مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی دہشتگردی پر خاموشی افسوسناک ہے: علی ظفر
🗓️ 12 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے
مئی
الاقصیٰ طوفان میں اسرائیل کے گاڈ فادرز کی وحشیانہ استعماریت کا مظاہرہ
🗓️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: قابضین کے ساتھ فلسطینیوں کی جنگ 7 اکتوبر کو شروع نہیں
اکتوبر
ترکی اور مصر کے صدور کا صیہونی جرائم کے خلاف مشترکہ بیان
🗓️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، جو ایک تاریخی دورے پر
ستمبر
کون سے ممالک برکس گروپ مین شامل ہونا چاہتے ہیں ؟
🗓️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس میں برکس اجلاس کے موقع پر ایک مضمون میں ایس
اکتوبر