بگٹی قبیلے کے نئے سربراہ وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز کی دستار بندی

سرفراز بگٹی

?️

ڈیرہ بگٹی (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کو ’بگٹی قبیلے‘ کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قبیلے کے معتبرین اور عمائدین کی رضامندی سے سرفراز بگٹی کو بگٹی قبیلے کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا، اس حوالے سے دستار بندی کی تقریب ان کے آبائی گھر بیکڑ میں منعقد کی گئی، جس میں قبیلے کے نمایاں افراد، معززین اور مختلف شخصیات شریک ہوئیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ خدمت سے اس دستار کا قرض اتارنے کی کوشش کروں گا، آج بگٹی اقوام تعلیمی اقدام میں بہت پیچھے رہ گئے، پہلے بھی بہت سارے بچے پاکستان کے بڑے کالجوں میں پڑھ رہے ہیں، بگٹی اقوام کے بچے بھی پاکستان کے بڑے اداروں میں تعلیم حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا شکرگزار ہوں، انہوں نے ہمارے علاقے میں دانش سکول دیا، دانش سکول کے ٹینڈرز ہو چکے، تکمیل بھی جلد ہوگی۔

سردار سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ بگٹی قبائل کے یتیم بچوں کیلئے ایک بلڈنگ تیار ہو رہی ہے جس میں 300 بیڈز کے ہاسٹل کا انتظام ہے، انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے بگٹی قبائل کے بچے یہاں تعلیم حاصل کرسکیں گے۔

مشہور خبریں۔

یوکرائنی فوج نے تمام روسی ڈرون مار گرائے

?️ 24 دسمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا

غزہ میں دائمی جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟

?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع کے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ

سجل علی نے میڈم نور جہاں کی گائی غزل گنگا کر مداحوں کے دل جیت لیے

?️ 26 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ سجل علی نے میڈم نور جہاں کی

اسرائیلی وزیر دفاع: اسرائیل ایران کے خلاف موثر ڈیٹرنٹ پالیسی کی قیادت کرنے کی کوشش کر رہا ہے

?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ کے خلاف 12 روزہ جنگ میں بھاری نقصان

قزاقستان میں بغاوت ، ہنگامی حالت کا اعلان

?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:قزاقستان بھر میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے

بائیڈن نے یوکرین کو کون سی خفیہ اجازت دی ہے؟

?️ 1 جون 2024سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک

جاننا چاہتے ہیں فیض آباد دھرنے کا اصل ماسٹر مائنڈ کون تھا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

?️ 1 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کے

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے

?️ 14 جون 2021اسلام آبا د (سچ خبریں)  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے