?️
لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کی سمگلنگ کا خاتمہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ انسانی سمگلنگ درحقیقت غلامی کی ہی ایک جدید شکل ہے، جس کا خاتمہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کا مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ اس مکروہ دھندے کی سنگینی کو سمجھ سکیں، غیر قانونی ذرائع سے یورپ جاتے ہوئے کشتی ڈوبنے سے درجنوں افراد کا جاں بحق ہونا بہت بڑا انسانی المیہ ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف نے انسانی سمگلروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ دولت کی ہوس میں معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے سے بھی گریز نہیں کرتے، بچے میری ریڈ لائن ہیں، ان کی حفاظت میری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب حکومت بچوں کے استحصال کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور کسی بھی صورت میں انسانی سمگلنگ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو روزگار کے نام پر غیر قانونی راستوں سے بیرونِ ملک بھیجنے سے گریز کریں۔
وزیراعلی نے عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی سفر کیلئے جائز، قانونی اور محفوظ ذرائع اختیار کریں تاکہ کسی قسم کے خطرے سے بچا جاسکے۔
مشہور خبریں۔
سام سنگ نے گلیکسی ایس 22 فون متعارف کروا دیا
?️ 10 فروری 2022بیجنگ (سچ خبریں) اسمارٹ فون کی معروف کمپنی سام سنگ نے نئے
فروری
صیہونی قیدیوں کے اہل خانہ کا نیتن یاہو سے خطاب
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے غزہ کی پٹی میں
جون
اسرائیلی آرمی چیف آف سٹاف کے غزہ کے منصوبے کا انکشاف
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ اور
جولائی
سخت گرمی میں عوام کی خدمت کرنیوالوں کی مشکورہوں: ماورہ حسین
?️ 12 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے سخت
جون
مارکیٹ میں زیادہ تر ماہرین کو بنیادی شرح سود میں تبدیلی کی توقع نہیں، سروے
?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی جانب سے کیے گئے سروے
دسمبر
ماہ رمضان میں بازار ہوں گے بند
?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)
اپریل
معاہدہ دستیاب ہے، ایران اپنی سرخ لکیروں پر مصر
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: ویانا میں برطانوی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے ایران کے
مارچ
ملکوں کے درمیان تعلقات اقوام کے مفادات پر مبنی ہوتے ہیں:شامی صدر
?️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:جمہوریہ شام کے صدر بشار الاسد نے پیراگوئے کی سینیٹ کے
جولائی