بول نیوز کے صحافی صدیق جان کو جوڈیشل کمپلیکس کشیدگی کیس پر گرفتار کیا، اسلام آباد پولیس

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی بول نیوز کے بیوروچیف صدیق جان کو پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سماعت کے دوران جوڈیشل کمپلیکس میں ہوئی کشیدگی کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ’صدیق جان ولد جان محمد کو اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے تھانہ سی ٹی ڈی کے مقدمہ 03/23 میں گرفتار کیا‘۔

بیان میں کہا گیا کہ ’صدیق جان کو18 مارچ جوڈیشل کمپلیکس جلاؤ گھیراؤ کے واقعات کے تناظر میں گرفتار کیا گیا اور انہیں وقت پر عدالت میں پیش کر دیا جائے گا‘۔

توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی اراکین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا میں زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے صدیق جان بظاہر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو جوڈیشل کمپلیکس میں پولیس پر آنسو گیس فائر کرنے کی ہدایات دے رہے ہیں۔

گزشتہ روز پولیس نے بول نیوز کے بیورو چیف صدیق جان کو اسلام آباد میں ان کے دفتر سے حراست میں لیا تھا اور پرائیویٹ گاڑی میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کے افسر نے ڈان کو بتایا تھا کہ سینئر افسران کی ہدایات پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

صدیق جان نے گرفتاری سے قبل سوشل میڈیا پر زیر گردش اپنی ویڈیو کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مریم نواز سمیت مسلم لیگ (ن) کے پورے سوشل میڈیا کو یہ پروپیگنڈا کرنے دیں ، آج اس ویڈیو کی پوری حقیقت ثبوتوں کے ساتھ دکھاؤں گا تو آپ کو پتا چلے گا کہ کیسے یہ جھوٹا بیانیہ بناتے ہیں اور پھر وہ بیانیہ ان کے منہ پر طمانچہ ثابت ہوتا ہے‘۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’جس جس نے اس ویڈیو کو لگا کر مجھ پر الزامات کے ٹوئٹ کیے ان کے لنک مجھے ڈی ایم کریں، مریم نواز سمیت ان سب کو ایف آئی اے کا نوٹس تو میں بھیجوں گا‘۔

خیال رہے کہ اتوار کو اسلام آباد پولیس نے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس کے باہر کشیدگی پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور دیگر کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت سی ٹی ڈی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا تھا۔

مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 148، 149، 186، 353، 380، 395، 427، 435، 440 اور 506 لگائی گئی تھیں۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد: پاسپورٹ کے اجرا میں غیر معمولی تاخیر سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا

?️ 15 جون 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں شہریوں کی ایک بڑی

طالبان نے افغانستان میں قومی Entrance Exam کے وقت کا اعلان کیا

?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:      طالبان کی وزارت اعلیٰ تعلیم نے اعلان کیا

یوکرین کی فوجی امداد کے لیے امریکی وسائل لامحدود نہیں ہیں: پینٹاگون

?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ایک بیان میں تاکید کی کہ

مغربی ممالک کی اسلام دشمنی صیہونی دوستی

?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اپنے ایک

فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں اسرائیلی ڈرون سرنگوں

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی فورسز نے نابلس میں صہیونی فوج کے ایک ڈرون

این ڈی ایم اے کا 3 ستمبر تک ممکنہ بارشوں سے سیلاب کا الرٹ جاری

?️ 1 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز

مسافر بردار ڈرون متعارف کرا دیا گیا

?️ 19 مئی 2021برلن(سچ خبریں) ایک جرمن کمپنی وولوکاپٹر حقیقت کا روپ دینے والی ہے

الاقصیٰ طوفان کے 100واں دن پر ایک نظر

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں:الاقصیٰ طوفان کے 100ویں روز اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے