بل گیٹس اور وزیر اعظم کا ٹیلفونک رابطہ،اہم امور پر تبادلہ خیال

بل گیٹس اور وزیر اعظم کا ٹیلفونک رابطہ ، اہم امور پر تبادلہ خیال

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس کے درمیان  ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میںاہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا  بل گیٹس نے  پولیو کیخلاف پاکستانی کاوشوں کو سراہا۔وزیر اعظم نے بھی کہا کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم میڈیا آفس کے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران پاکستان کو فنانشل فاؤنڈیشن کی سروسز کی فراہمی پر بات چیت کی۔

دونوں شخصیات نے ملک میں پولیو کی تازہ ترین صورتحال اور پاکستان میں پولیو ویکسین کی تیاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں پولیو کی صورتحال سے آگاہ کیا اور پولیو کیسز میں تیزی سے کمی پر بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے جس پر بل گیٹس نے کہا کہ فاؤنڈیشن پاکستان کو پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون جاری رکھے گی۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے افغانستان کے نظام صحت پر بھی تبادلہ خیال کیا اورافغانستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے مہم دوبارہ شروع کئے جانے پر غور و خوص کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کی آدھی سے زائد آبادی غربت کی لکیر سےنیچے زندگی بسر کررہی ہے، افغان عوام کو فوری طور پر معاشی مدد کی ضرورت ہے، وزیراعظم نے بل گیٹس سے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر افغان عوام کی معاشی مدد کی درخواست کی۔

اپنی گفتگو میں بل گیٹس نے پاکستان بھر میں ویکسین پروگرام تسلسل سے جاری رکھنے پر مبارکباد پیش کی، وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان احساس پروگرام پر بھی بات چیت کی گئی، بل گیٹس نے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اظہار کیا۔

مشہور خبریں۔

وہ انسان تھے شطرنج کی چالیں نہیں

🗓️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:افغانستان میں اپنے مشن کے بارے میں ہیری کے متنازعہ بیان

ویکسین نہ لگوانے کیخلاف ایکشن ہونا چاہئے ، فیصل سلطان

🗓️ 26 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی جناب ڈاکٹر فیصل

آزادی مارچ کیس ،بانی پی ٹی آئی عمران خان 2 مقدمات میں بری

🗓️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے آزادی

کراچی کی صورتحال پر وزیر اعلیٰ کی پریس کانفرنس

🗓️ 11 جولائی 2022کراچی:(سچ خبریں)وزیراعلیٰ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا

انسانی حقوق کی تنظیم کا اماراتی کارکن کی مشتبہ موت کی تحقیقات مطالبہ

🗓️ 21 جون 2021سچ خبریں:برطانیہ کی انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اس ملک کے

شام کے خلاف ایک بار پھر صیہونی جارحیت

🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:شامی ذرائع ابلاغ نے آج بدھ کی صبح شام کے دارالحکومت

کیا سعودی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے گی؟

🗓️ 2 اکتوبر 2021سچ خبریں: 2014 سے 2018 تک خلیج فارس کے چھوٹے ممالک میں

مسجد الاقصی کی بے حرمتی پر ترکی کا رد عمل

🗓️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترکی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ان حملوں کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے