🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلیو اکانومی کو اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کے مرکزی ستون کے طور پر ترجیح دے رہی ہے، ہماری کوششوں اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے دنیا کے سمندری نقشے پر پاکستان کی اہمیت مزید بڑھے گی۔
وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم سے انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل آرسینیو انتونیو ڈومنگیوز ویلاسکو نے ملاقات کی، وزیر اعظم نے سیکریٹری جنرل ویلاسکو کا خیر مقدم کیا اور آئی ایم او کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے ماہی گیری اور سمندری تجارت کو وسعت دینے، سمندری وسائل کی تلاش، ساحلی سیاحت کو فروغ دینے اور شپ بریکنگ انڈسٹری کو فروغ دینے کی پاکستان کی خواہش کو اجاگر کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ان کی حکومت بلیو اکانومی کو اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کے مرکزی ستون کے طور پر ترجیح دے رہی ہے۔
انہوں نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ماہی گیری اور شپ بریکنگ کے شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز متعارف کرانے میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے کردار پر روشنی ڈالی۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ ان کوششوں کے ذریعے اور آئی ایم او اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے دنیا کے سمندری نقشے پر پاکستان کی اہمیت مزید بڑھے گی۔
انہوں نے سمندری اخراج کو کم کرنے کی عالمی کوششوں میں حصہ ڈالنے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں اور آئی ایم او کے ساتھ مل کر کام کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کی تجدید کی۔
سیکریٹری جنرل آئی ایم او نے وزیر اعظم کی قیادت اور معاشی ترقی کے لیے اپنے بحری وسائل سے فائدہ اٹھانے اور عالمی میری ٹائم کمیونٹی میں اس کے کردار کے لیے پاکستان کے فعال کردار کو سراہا۔
انہوں نے بین الاقوامی بحری برادری میں پاکستان کی فعال شرکت کا اعتراف کیا اور پائیدار ترقی کے لیے تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے لیے آئی ایم او کی جانب سے حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی جنگ میں اب تک مارے جانے والے صحافی
🗓️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینیوں اور صیہونی حکومت کے درمیان حالیہ تنازع کے آغاز سے
اکتوبر
مصری وزیر خارجہ نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کی امید ظاہر کی
🗓️ 24 جنوری 2022سچ خبریں: مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے امید ظاہر کی کہ
جنوری
پولیو وائرس چارسدہ بھی پہنچ گیا، ملک کے مزید 8 اضلاع میں وائرس کی تصدیق
🗓️ 15 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں
دسمبر
حضرت عیسی نبی غزہ میں ہوتے تو صیہونی ان کے ساتھ کیا کرتے؟برطانوی صحافی کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانوی صحافی نے حضرت عیسی کی ولادت کے موقع پر
دسمبر
فلسطینیوں کو جیل کے بجائے قبرستان بھیجا جائے:انتہاپسند صیہونی رکن کنسٹ
🗓️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:ایک صیہونی انتہاپسند رکن کنسیٹ فلسطینیوں کے خلاف زہریلا موقف اختیار
جولائی
200 امریکی افغانستان چھوڑنے کے خواہاں
🗓️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:بائیڈن انتظامیہ نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ 300 سے
اکتوبر
ابھی نندن کو ایوارڈ دینے کا مقصد بھارتی عوام کی اصل حقائق سے توجہ ہٹانا ہے
🗓️ 23 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان
نومبر
متحدہ عرب امارات کے صدر کی فرانس کے صدر سے ملاقات
🗓️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے
جولائی