بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما سمی دین بلوچ کو رہا کردیا گیا

?️

کراچی: (سچ خبریں) بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی رہنما سمی دین بلوچ کو کراچی کی جیل سے ایک ہفتے بعد رہا کر دیا گیا۔

سمی دین بلوچ کو عوامی نظم و نسق آرڈیننس (ایم پی او) کے تحت ایک ہفتے کی حراست کے بعد رہا کر دیا گیا۔ سمی دین بلوچ اور پانچ دیگر افراد کو 24 مارچ کو نافذ کردہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔

عدالتی مجسٹریٹ کی جانب سے کارکنوں کو رہا کرنے اور اگلے دن ان کی رہائی کا حکم دینے کے باوجود، سمی دین بلوچ کو ایم پی او کے تحت 30 دنوں کے لیے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

اقوام متحدہ کے ماہرین سے لے کر ایمنسٹی انٹرنیشنل، سول سوسائٹی کے رہنماؤں، کارکنوں اور اراکین نے نہ صرف ان کی رہائی بلکہ دیگر زیر حراست بلوچ حقوق کے لیے آواز بلند والے کارکنوں، بشمول بی وائی سی کے منتظم ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے آج جاری کردہ ایک حکم میں کہا گیا ہے کہ سمی دین کا نام سابقہ ایم پی او حراستی حکم سے واپس لے لیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے کراچی سینٹرل جیل کے سینئر سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ اگر سمی دین کسی اور کیس میں مطلوب نہ ہوں تو انہیں رہا کر دیا جائے۔

رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے، سمی دین کی بہن مہلب دین بلوچ نے ایکس پر پوسٹ کیا کہ میری بہن، سمی دین، کو آخر کار رہا کر دیا گیا ہے، اور میرےپاسی شکر گزاری کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ میں ایڈووکیٹ جبران ناصر اور تمام انسانی حقوق کے کارکنوں، سول سوسائٹی کے اراکین اور ہر اس شخص کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں جو ہمارے ساتھ کھڑا رہا، اپنی آواز بلند کی، اور انصاف کے لیے لڑا۔

ایڈووکیٹ جبران ناصر نے کہا کہ سمی دین اب اپنے خاندان کے ساتھ ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عوام اور میڈیا کا دباؤ ان کی رہائی کو یقینی بنانے میں ’ اہم’ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام بی وائی سی ممبران کے خلاف ایم پی او کو مکمل طور پر واپس لیا جائے جنہیں پرامن احتجاج کا بنیادی اور جمہوری حق حاصل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سمی دین بلوچ کی رہائی ریاست کی جانب سے درست سمت میں پہلا قدم ہے۔ ہم ماہ رنگ بلوچ اور بلوچستان حکومت کی جانب سے حراست میں لیے گئے تمام بی وائی سی کارکنوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں ان کی رہائی کے بارے میں کہا کہ یہ فتح ہر اس آواز کی ہے جس نے ان کی غیر قانونی حراست کی مزاحمت کی اور ثابت قدم رہی۔

مشہور خبریں۔

امریکی قابضین کے ہاتھوں شام کے 70 آئل ٹینکرز چوری

?️ 17 مئی 2022سچ خبریں:امریکی فوج نے ایک بار پھر شام کا تیل چوری کرکے

جبالیا کیمپ میں صیہونی فوج کا بھاری جانی نقصان

?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: یوم نکبہ کی 76ویں برسی کے موقع پر صہیونی میڈیا

بین الاقوامی پروازوں کے داخلے پر 20 اپریل تک پابندی عائد

?️ 5 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام بین

شاعر احمد فرہاد کے خلاف آزاد کشمیر میں درج ایف آئی آر سامنے آگئی

?️ 29 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شاعر احمد فرہاد کے خلاف تھانہ دھیر کوٹ

6 مہینے میں دو بار سعودی عرب جانے والا دہشتگردوں کا سربراہ

?️ 30 جون 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ کے سرغنہ نے رواں سال

پاکستان کی وزارت خارجہ: تہران اور اسلام آباد کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری ہے

?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران

محمد بن سلمان کی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

?️ 16 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز

ثابت کرسکتا ہوں کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسحٰق ڈار

?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے