بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سول ملٹری تعاون ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل

?️

تربت: (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)، ہلال جرأت نے تربت، بلوچستان کا دورہ کیا۔اس دورے کا مقصد موجودہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا، ترقیاتی اقدامات کا معائنہ کرنا اور بلوچستان کے استحکام و خوشحالی کے لیے عسکری و سول اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔دورے کے موقع پر سید عاصم منیر کو سکیورٹی صورتحال، فتنة الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشنز، جاری ترقیاتی منصوبوں اور جنوبی بلوچستان میں سماجی و معاشی بہتری کی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ بلوچستان اور سول انتظامیہ کے نمائندوں سے ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے گڈ گورننس، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور عوامی مفاد پر مبنی جامع ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے بلوچستان کے عوام کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سول اور عسکری اداروں کے باہمی تعاون کو ناگزیر قرار دیا اور جنوبی بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آرمی چیف نے بلوچستان کے عوام کے ساتھ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا، تاکہ خطے میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلیے سول و ملٹری تعاون اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ان کے بلند حوصلے، عملی تیاری اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ انہوں نے مشکل حالات میں امن و استحکام قائم رکھنے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔قبل ازیں تربت پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کور کمانڈر بلوچستان نے استقبال کیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل کے ساتھ وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاک فوج بلوچستان کے عوام کے شانہ بشانہ ہے، فوج امن اور پائیدار ترقی کی کوششوں میں بھرپور ساتھ دیتی رہے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن اور سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

مشہور خبریں۔

قومی اسمبلی اجلاس: 9 مئی کے شرپسندوں کے خلاف کیسز ملٹری ایکٹ کے تحت چلانے کی قرارداد منظور

?️ 12 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی نے 9 مئی کے شرپسندوں کے خلاف

2021 کے آخر میں اسرائیلی حکومت کے لیے 7 بڑے چیلنجز

?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں:  انسٹی ٹیوٹ فار اسرائیل پالیسی اینڈ سٹریٹیجی اور اسرائیلی ریخ

شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کے نتیجے میں 4 جوان شہید

?️ 9 اگست 2022 شمالی وزیرستان : (سچ خبریں)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی

بگن سے لاپتا ہونے والے 4 ڈرائیورز کی لاشیں مل گئیں، تشدد کے بعد گولیاں مارنے کا انکشاف

?️ 17 جنوری 2025 کرم: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع کرم

نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

?️ 31 جولائی 2025مری (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف

صیہونی جیلوں میں 40 فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

?️ 26 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی جیلوں میں40 فلسطینی قیدی جیلوں کی صورتحال اور فلسطین لبریشن

ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے نامزدگیاں طلب

?️ 25 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اعلیٰ عدلیہ

پاکستانی سیاست میں پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال

?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ کچھ عرصے سے جہاں پاکستانی سیاست میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے