بلوچستان کے ضلع کیچ کے اسسٹنٹ کمشنر کو مسلح افراد نے اغوا کرلیا

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کو بلوچستان کے ضلع کیچ سے 3 جون کو نامعلوم مسلح ملزمان نے اغوا کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف نورزئی کو نامعلوم مسلح افراد نے سرینکین کے مقام سے اغوا کرلیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تربت اور سرینکین کے مختلف علاقوں کو گھیرے میں لیکر اغواکاروں کی تلاش شروع کردی۔

ڈپٹی کمشنر کیچ نے اسسٹنٹ کمشنر کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد حنیف سرکاری گاڑی پر اہلخانہ کے ہمراہ عید کی چھـٹیوں پر کوئٹہ جارہے تھے کہ تربت کے قریب 6 مسلح افراد نے گاڑی رکوائی اور اہلخانہ اور محافظ کو چھوڑ کر اسسٹنٹ کمشنر کو اپنے ہمراہ لے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 30 مئی کو بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سرکاری افسران کی رہائش گاہوں پر حملہ کردیاتھا۔

حملے کے دوران اہلخانہ کا دفاع کرتے ہوئے دہشت گردوں سے لڑائی کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت بلیدی شہید ہوگئے تھے، دہشت گردوں نے سرکاری افسران کی رہائش گاہوں کو نذر آتش کرکے بینک کو لوٹ لیا تھا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں بھارتی پراکسیز دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، بھارت ان دہشتگردوں کو تربیت، اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کرتا ہے اور انہیں اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔

حالیہ عرصے کے دوران بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، دہشت گری کا ایک بڑا واقعہ جعفر ایکسپریس پر حملہ تھا، رواں سال 11 مارچ کو دہشت گردوں نے جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف 12 مارچ کی شام کو آپریشن شروع کیا تھا، جس میں 190 مسافروں کو بازیاب جبکہ 33 دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا گیا تھا، دوران آپریشن 5 اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق ٹرین میں مجموعی طور پر 380 مسافر سوار تھے، 354 مسافروں کو ٹرین سے بحفاظت نکالا گیا جبکہ 26 مسافر شہید ہوئے تھے جبکہ ریلوے پولیس کا کانسٹیبل اور ریلوے کا ایک ملازم بھی شہید ہوا تھا۔

پہلگام حملے کے بعد بلوچستان میں دہشتگردوں کی بڑی تعداد دہشتگردانہ کارروائی کے لیے داخل ہوئی تھی جنہیں سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

شمالی کوریا کی سڑکیں امریکہ مخالف نعروں سے گونج اٹھیں

?️ 26 جون 2023سچ خبریں:کوریائی جنگ کی برسی کے موقع پر شمالی کوریا کے عوام

متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی مشیر کی امیر قطر سے ملاقات

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:   قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی نے آج منگل

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر نیب کو دوبارہ نوٹس

?️ 6 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس

ٹک ٹاک کا امریکا میں فروخت کا معاملہ طے نہ ہوسکا، پابندی میں ایک ہفتہ رہ گیا

?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: چینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کی امریکی سروسز کی

سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے عالمی تیل منڈی پر اثرات

?️ 13 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی تیل کی تنصیبات پر یمن کے ڈرون حملوں کے بعد

غزہ کی سرحد کے ارد گرد صیہونی آئرن ڈوم سسٹم الرٹ

?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کی سرحدوں

سیالکوٹ سانحہ: پولیس نے مزید 18 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا

?️ 13 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)سیالکوٹ معاملے پر پولیس نے مزید 18 مرکزی ملزمان کو

جو غیر ملکی سمجھتے ہیں کسی بہانے سے بچ جائیں گے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں: وزیر اطلاعات بلوچستان

?️ 22 نومبر 2023کوئٹہ: (سچ خبریں) نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے