🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی،وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ملاقات ہوئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم کو عید الفطر کی مبارکباد دی،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات میں بلوچستان کی موجودہ اقتصادی، سماجی اور امن وامان کی صورتحال پرگفتگو کی گئی جب کہ اس دوران وفاقی حکومت کے بلوچستان کےلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے کی ترقی کے حوالے سے موجودہ منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کی ترقی وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے ۔
حکومت کی اولین کوشش ہے کہ بلوچستان کے تمام مسائل کو فوری حل کیا جائے ۔ بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔دریں اثناءوزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے بھی ملاقات کی۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں ملک میں سیکیورٹی کیلئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں سکیورٹی کیلئے اقدامات کی پیشرفت اور افغان باشندوں کی وطن واپسی کے عمل کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیا ہے کہ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو عید الفطر کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے بالخصوص عید الفطر کے موقع پر ملک میں امن و امان کی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات کے دوران متعلقہ وزارت کے امور پر گفتگو کی گئی ۔وزیراعظم نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو افغان باشندوں کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی دیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ کے ساتھ تصادم بہت قریب ہے: صہیونی میڈیا
🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:رپورٹر تل لیو رام نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے
فروری
ہردل عزیز کمانڈر شہید سلیمانی
🗓️ 1 جنوری 2023سچ خبریں:دشمن قاسم سلیمانی کے نام والی پوسٹ کو سوشل میڈیا سے
جنوری
یمن میں امریکی اور صیہونی جاسوسی کی ناکامی
🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کے مطابق اس ملک
مئی
افغانستان اور پاکستان میں زلزلہ؛ 11 افراد ہلاک اور 120 سے زائد افراد زخمی
🗓️ 23 مارچ 2023سچ خبریں:افغانستان اور پاکستان کے میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ
مارچ
برطانوی مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا سلسلہ جاری
🗓️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی میڈیا نے جنوبی ایشیا سے تعلقا ریکھنے والے اس ملک
ستمبر
سلامتی کونسل عالمی ادارہ ہے یا امریکی؟ ثبوت
🗓️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ کی پٹی میں
جنوری
مندر، گردوارے اقلیتوں کی جائیداد ہیں، زمینیں ہتھیانے کیلئے حقائق چھپائے جا رہے ہیں، چیف جسٹس
🗓️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق
فروری
پیوٹن ایران کا دورہ ضرور کریں گے: ماسکو
🗓️ 24 جون 2022سچ خبریں: روسی صدر دمتری پیسکوف نے خبر رساں ایجنسی تاس
جون