?️
پشین: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع پشین میں اپوزیشن اتحاد نے جلسے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اعلان کر دیا۔میڈیا کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قرارداد پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کےسیکریٹری اطلاعات عبدالرحیم زیارت وال نے پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن اتحادکاجلسہ عوام کی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد ہے، ہم عوام کی حقوق کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
اپوزیشن اتحاد کے جلسے سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی نتائج کے خلاف 6 جماعتی اتحاد قائم کیا گیا ہے، محمود خان اچکزئی کو تحفظ آئین پاکستان تحریک کا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان نے جلسے کو ناکام کرنے کے لیے جگہ جگہ ناکے لگائے ہیں، حکمرانوں سے پوچھتا ہوں، تمہیں ڈر کس چیز سے ہے، ہم آئین و قانون کے تحفظ کے لیے نکلے ہیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ راتوں رات انتخابی نتائج کو تبدیل کیا گیا، اگر نتائج صحیح ہوتے تو مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی، اگر آئین کی بالادستی ہوتی تو قیدی نمبر 804 آج جیل میں نہ ہوتے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔
اپوزیشن اتحاد کےجلسے سے سنی علما کونسل کے حامد رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی ابتدا بلوچستان سے ہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کسی کی جاگیر نہیں، یہ بلوچوں، پشتونوں، پنچابیوں، سندھوں کا پاکستان ہے، 8فروری کو عوام نے ثابت کردیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
حامد رضا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں پاکستان کے حقوق کے لیے ڈٹے ہوئے ہیں۔
اس اتحاد میں تحریک انصاف، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت مسلمین اور جماعت اسلامی شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی کے شمال میں اسرائیلی فوج کی نسل کشی میں شدت
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس نے
اکتوبر
جنگ بندی سے جنگ کے معاشی مسائل بے نقاب
?️ 30 جنوری 2025سچ خبریں: اقتصادی اخبار Calcalist نے بدھ کے روز اپنے شمارے میں
جنوری
ایران کے ساتھ مذاکرات کے نتائج حوصلہ افزا ہیں:امریکی عہدیدار
?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی اعلیٰ عہدیدار نے چوتھے دور کی غیرمستقیم مذاکرات کے
مئی
محسن نقوی کی قطری وزیرداخلہ سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر موقف سے آگاہ کیا
?️ 5 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی قطر کی
مئی
واٹس ایپ نے صارفین کیلئے اہم تبدیلی کردی
?️ 18 نومبر 2021سان فرانسسکو (سچ خبریں) دنیا بھر میں پیغام رسانی کی سب سےبڑی
نومبر
حماس نے اسرائیل پر کیسے حملہ کیا؟ امریکی اخبار کا انکشاف
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن 2007 سے غزہ پر حماس کے کنٹرول
نومبر
شام میں سب سے بڑے امریکی فوجی اڈے پر بمباری
?️ 19 دسمبر 2022سچ خبریں:مشرقی شام میں تیل کی سب سے بڑی فیلڈ میں واقع
دسمبر
علی ظفر بھی شعیب اختر کا ساتھ دینے میدان میں آگئے
?️ 28 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پی ٹی وی اسپورٹس پر شو”گیم آن ہے”کے میزبان نعمان
اکتوبر