?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (بی بی او آئی ٹی) نے چین کے ساتھ معدنیات کی تجارت کو فروغ دینے کی کوششوں کے تحت مقامی سطح پر معدنیات کی پروسیسنگ میں چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور تانبے کی کان کی برآمدات میں اضافے کے لیے تعاون بڑھانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ، شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل، اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے درمیان ایک ورچوئل اجلاس ہوا، جس میں معدنی ترقی میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے، خاص طور پر خام مال کی برآمدات سے بلوچستان میں ویلیو ایڈڈ پروسیسنگ کی طرف منتقلی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں بی بی او آئی ٹی کے سی ای او عبد الکبیر خان زرکون، قونصل جنرل شہزاد احمد خان، اور ٹڈاپ کے نمائندے محمد یوسف نے شرکت کی۔
عبدالکبیر خان زرکون نے بتایا کہ بلوچستان تانبے، سونے اور دیگر قیمتی معدنیات کے وسیع ذخائر کا حامل ہے، معدنی پروسیسنگ کا علاقائی مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے، انہوں نے مقامی انفرااسٹرکچر کی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے منافع بخش واپسی کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی بی او آئی ٹی ان بین الاقوامی کمپنیوں کو مکمل سہولیات، پالیسی سپورٹ اور ضابطہ جاتی تحفظ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے جو صوبے کی معدنی ویلیو چین میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
پاکستان ہر سال چین کو تقریباً ایک ارب 20 کروڑ ڈالر مالیت کی تانبے کی کان برآمد کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
شامی عوام کی مشکلات
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے دنیا کے متعدد ممالک پر عائد
ستمبر
امریکہ عراق سے کیسے نکلے گا؟
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں: عراق کے النجباء مزاحمتی گروپ نے امریکہ کو ہتھیاروں کے
اگست
اہم، مگر دیر سے اٹھایا گیا قدم ؛ فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا کیا مطلب ہے؟
?️ 22 ستمبر 2025 سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اسیویں اجلاس سے
ستمبر
ہفتہ وار مہنگائی اضافے کے بعد 29.6 فیصد ریکارڈ
?️ 28 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کے
اکتوبر
عراق میں ترک افواج کی تعداد سے لے کر آنکارا کے خلاف فیصلے کرنے تک
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: شفق نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے
جولائی
وائٹ ہاؤس کا کابل کے سقوط تک افغانستان کو خالی کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں: Axius نے رپورٹ کیا کہ امریکی قومی سلامتی کونسل کے
فروری
ایچ ای سی کے بجٹ میں کمی نہیں ہو گی:وزیر اعظم
?️ 30 مئی 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو اعلیٰ ثانوی
مئی
ڈرامہ و ناول نگار حسینہ معین کا انتقال ہو گیا
?️ 26 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)مشہور اور معروف ناول نگار ، ڈرامہ نویس، مصنفہ اور
مارچ