بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کا تعاقب، مزید 22 دہشت گرد جہنم واصل، 3 دن میں 177 مارے گئے

سیکیورٹی فورسز

?️

کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کا تعاقب کرتے ہوئے مزید 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا، تین دن میں 177 دہشت گرد مارے گئے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف آپریشنز جاری ہیں، گزشتہ رات پیچھا کرتے ہوئے مزید 22 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ 3 روز کے دوران کئے جانے والے آپریشنز میں کم سے کم کل ملا کر 177 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس مختلف جگہوں پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر رہی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے مزید نقصانات اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ واضح رہے کہ دو روز قبل کوئٹہ، گوادر، پنجگور، مستونگ، نوشکی، دالبندین، خاران، تمپ اور پسنی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔ دہشت گردوں نے ان حملوں میں گوادر کے ایک مزدور گھرانے کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا جس میں ایک عورت اور تین بچے بھی شامل تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا تعاقب کیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر حال میں جیتی جائے گی، دہشت گرد عورتوں اور بچوں کو استعمال کرتے ہیں، انہیں ڈھال بھی بناتے ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز۔ پولیس اور انٹیلیجنس ایجنسیز نے بروقت اور موثر کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فتنہ الہندوستان اور انکے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، بلوچستان میں قیام امن کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

ایک ہفتہ سے بھی کم میں صیہونی وزیر کا دوسرا دورہ سعودی عرب

?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر مواصلات شلومو کرعی پیر کی شب ایک وفد کے

صہیونیوں کا مغربی کنارے پر قبضے کو بڑھانے کا نیا منصوبہ

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں:کچھ عرصہ قبل صیہونی حکومت کے اہلکاروں نے عقبہ، اردن اور

طالبان حکام کی طالبان کارکنان کے خلاف کاروائی

?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:طالبان حکام نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اور داعش کے

بغداد میں13دہشتگرد گرفتار

?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:عراقی انٹیلی جنس اورسکیورٹی ایجنسی نےاس ملک کے دارالحکومت بغداد میں

غزہ جنگ ختم ہونےکا ابھی کوئی امکان نہیں

?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے اس میڈیا نے اپنے پیر کے شمارے میں

جو بائیڈن جسمانی اور ذہنی طور پر صدارت کے قابل نہیں: امریکی عوام

?️ 22 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی صدر جو بائیڈن کے حوالے سے کیئے گئے

سلیوان کی صیہونی حکومت سے آخری درخواست کیا تھی؟

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے مقبوضہ علاقوں سے

حکومت کا ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد بند کرنے کا فیصلہ

?️ 2 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال  اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے