بلوچستان: دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، مزدوروں، فورسز پر حملوں میں ملوث 5 دہشتگرد ہلاک

?️

بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے دکی میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے مزدوروں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دکی کے علاقے ڈبر پہاڑی کے مقام پر کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جو دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

دہشت گرد کوئٹہ میں کان کے مزدوروں، فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، مرنے والوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد کوئٹہ روانہ کردی گئیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا، اور کارروائی میں حصہ لینے والے محکمہ انسداد دہشتگردی(سی ٹی ڈی) فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اور دیگر اداروں کے جوانوں کی بہادری کو سراہا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ریاستی ادارے پوری طرح متحرک ہیں، بلوچستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی کی جائےگی، امن دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔۔ بلوچستان میں امن و ترقی کے سفر کو ہر قیمت پر جاری رکھا جائےگا۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2024 میں بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کان پر مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ دکی تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ہمایوں خان نے بتایا تھا کہ مسلح افراد کے ایک گروپ نے رات گئے دکی کے علاقے میں کان پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

عراقی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 5 داعشی دہشتگرد ہلاک

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:عراق کے دیالی صوبے کے شمال مشرق میں مقامی ذرائع نے

سوات: پولیس کی کارروائی میں منشیات اسمگلر ہلاک، پولیس اہلکار شہید

?️ 21 مارچ 2025سوات: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں آپریشن کے دوران ایک

برآمدات بڑھانے کیلئے ہر کمپنی کو 10فیصد ایکسپورٹ کرنا ہو گی، وزیر خزانہ

?️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ برآمدات

ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کب ہوگئی؟

?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: ارشد شریف قتل کیس میں نواز شریف اور دیگر سیاستدانوں

صیہونی جیلوں میں تشدد کی کہانی؛رہا ہونے والی فلسطینی خواتین قیدیوں کی زبانی

?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں: تحریک حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے

برطانیہ کو دوسری جنگ عظیم کے بعد بدترین معاشی صورتحال کا سامنا

?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریوز نے ملک کی معاشی صورتحال کو

صیہونی وزراء کی نیتن یاہو کو بلیک میل کرنے کی کوشش

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر

بین الاقوامی اخلاقیات کے نقطہ نظر سے ایران اور اسرائیل کا فوجی رویہ

?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: مغربی ایشیا میں طاقت کا توازن ایک بار پھر ایران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے