?️
پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں شکست پر رپورٹ کی بنیاد پر ارکان قومی اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت ہر بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکسست کی وجوہات پر رپورٹ تیار کی گئی ہے جس میں انشکاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کی شکت کی بنیادی وجہ مہنگائی کے علاوہ بڑے اندرونی اختلافات تھے۔
بعض ارکان اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو سپورٹ نہیں کیا گیا۔وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنے سے پہلے قریبی صوبائی وزراء سے مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق مخالف امیدواروں کو سپورٹ کرنے پر دو ارکان قومی اسمبلی اور 4 ارکان صوبائی اسمبلی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں مشاورتی اجلاس آج ہونے کا امکان ہے جس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔
وزیراعلیٰ و گورنر خیبرپختونخوا ، اسپیکر قومی اسمبلی اور خیبرپختونخوا کے بعض وزراء کو بھی اجلاس میں شرکت کے لیے بلایا گیا ہے۔قبل ازیں بلدیاتی انتخابات میں شکست پر پاکستان تحریک انصاف نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں کو سپورٹ نہ کرنے والے ارکان اسمبلی کی فہرستیں بھی طلب کی تھیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے شکست کی وجوہات کے حوالے سے بھی رپورٹ طلب کی جبکہ ان ارکان اسمبلی کو پہلے مرحلے میں نوٹس جاری کرنے اور کارروائی کے لیے وزیراعظم سے رابطے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔۔ اس حوالے سے صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی کے خلاف جانے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ ہوگا، پارٹی ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
پیگاسس سے کوئی بھی محفوظ نہیں ؛صیہونی میڈیا کا انکشاف
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:متنازعہ پیگاسس جاسوسی کے سافٹ ویئر کے ذریعے صیہونی پولیس کی
فروری
بھارت اور پاکستان کے تمام مسائل کے حل کے لئے مذاکرات ضروری ہیں:اسد عمر
?️ 26 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ بھارت
اکتوبر
شہزاد اکبر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے
?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے
جنوری
صیہونی میڈیا: یمنیوں نے اسرائیل کی معیشت کو 2 سال سے مفلوج کر رکھا ہے
?️ 8 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اقتصادی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعتراف
ستمبر
یمنی فوج کا مآرب کے ایک اسٹریٹیجک علاقے پر اختیار
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں: یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے سعودی جارح اتحاد سے وابستہ
فروری
شیخ رشید کا بجلی کا بِل کتنا آیا کہ شکوہ کیا؟
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ
جون
دشمن مزاحمت کرنے والی عورتوں سے ڈرتا ہے۔ ماؤں کا ایمان میزائلوں اور ہوائی جہازوں سے اونچا ہے
?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: عربی زبان کی سرگرم کارکن محترمہ نجوی ابو ترک نے
اگست
ہم نے یوکرین کے لیے دو سال کے فنڈز مخصوص کر دئیے ہیں: پینٹاگون
?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کی جانب سے کیف حکومت کے اتحادیوں کو یوکرین کو
ستمبر