بلاول بھٹو کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)بلاول بھٹو کی صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات آدھے گھنٹے سے زائد جاری رہی، ملاقات وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد صدر مملکت سے ملاقات کی ہے جس میں مجموعی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔

صدر مملکت کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی وزیر کا عہدہ ملنے پر مبارکباد دی گئی، بلاول بھٹو زرداری ملاقات کے ساتھ ہی ایوان صدر سے رخصت ہوگئے۔ کچھ دیر قبل بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزیر خارجہ کا حلف اٹھایا ہے۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلاول بھٹوسے حلف لیا ہے.

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری، راجہ پرویز اشرف اور بلاول بھٹو کی بہن آصفہ بھٹو جبکہ اس موقع پر پی پی قیادت سمیت دیگر حکومتی اراکین بھی موجود تھے۔

حلف برداری کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے بلاول بھٹو زرداری سے مصافحہ کیا اور انہیں مبارکباد دی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے گلے مل کر انہیں مبارکباد دی۔ گزشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بطور وزیرخارجہ وفاقی کابینہ کا حصہ بننے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ کل اسلام آباد پہنچ کر کابینہ کا حصہ بنوں گا، ہمیں اب اپنی ذات سے آگے ملک کے مفاد میں سوچنا ہوگا، امریکہ سے دشمنی کسی صورت فائدے میں نہیں، عمران خان اور اس کی سازشوں نے ملک کے آئین کو پامال کیا ہے۔

انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی میں دہشت گردی کا واقعہ وفاق پر حملہ ہے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی، عمران خان نے پاکستان کے آئین کو توڑا، صدرمملکت، سابق وزیراعظم اور اسپیکرقومی اسمبلی آئین شکنی میں ملوث ہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی آئین توڑے اور اس کو سزا نہ ملے۔

عمران خان اور اس کی سازشوں نے ملک کے آئین کو پامال کیا ہے، امریکہ سے دشمنی کسی صورت فائدے میں نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں نوازشریف سے سیاسی امور پر ملاقات ہوئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے، ن لیگ کے ساتھ ایک اور چارٹرآف ڈیموکریسی پر جلد کام شروع ہوگا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شہبازشریف کی کابینہ کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کل وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوگی، کل اسلام آباد پہنچ کر کابینہ کا حصہ بنوں گا،پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔

ہمیں اب اپنی ذات سے آگے ملک کے مفاد میں سوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت میں ہے، ہمارے پارلیمان، جمہوریت اور آئین پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہیے، صدر پاکستان کی کرسی پر بیٹھا فرد بھی سازش میں ملوث ہے، یہ ہوسکتا کہ آئین توڑا جائے اور اس کو سزا نہ ہو، پہلی بار جمہوری طریقے سے عدم اعتماد کامیاب ہوا۔

مشہور خبریں۔

کوئٹہ: قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن میں پولیس اورمسلح افراد میں تصادم

🗓️ 6 اکتوبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں غیرقانونی طور پر

خیبرپختونخوا: بارشوں، لینڈسلائیڈنگ سے ہونے والے حادثات میں 27 افراد جاں بحق، 38 زخمی

🗓️ 3 مارچ 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں جاری بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے ہونے

اداکار مدھر متل پر سابقہ گرل فرینڈ کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام

🗓️ 5 مارچ 2021نئی دہلی {سچ خبریں} فلم ‘سلم ڈاگ ملینئر’ کے اداکار مدھر متل

مینارِ پاکستان واقعہ پر ماہرہ نے بھی شدید برہمی کا اظہارکیا

🗓️ 18 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ

اسرائیل کے نئے وزیر اعظم کون ہیں؟مختصر تعارف

🗓️ 14 جون 2021سچ خبریں:نفتالی بینیٹ اسرائیل کے وزیر اعظم بن گئے ہیں ، وہ

وزیراعظم کی امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری اور ڈونلڈ لو سے ملاقات

🗓️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں جاری اقوام

حکومت نے افغان مہاجرین کو لاہور ٹہرانے کا فیصلہ کیا ہے

🗓️ 28 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے لاہور کی تین سرکاری یونیورسٹیوں

تیل کی قیمتوں نے 8 سالہ ریکارڈ توڑا

🗓️ 24 فروری 2022سچ خبریں:  انرجی مارکیٹ کے ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے