?️
رتوڈیرو (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین کے لیے بنائے گئے اور زیر تعمیر گھروں کا جائزہ لیا۔
بلاول بھٹو زرداری پارٹی رہنما فریال تالپور کے ہمراہ گاؤں خیر محمد بروہی پہنچے اور متاثرہ مکینوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور مسائل سننے کے بعد متعلقہ حکام کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے یونین کونسل وارث ڈنو میں سندھ پیپلز ہاؤسنگ سکیم کے تحت مکمل اور زیرتعمیر گھروں کا بھی معائنہ کیا۔
دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری گاؤں زنگیجا بھی گئے، جہاں انہوں نے شہید پولیس کانسٹیبل کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔
بعد ازاں بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرہ خاندانوں کو سندھ حکومت کی جانب سے بنائے گئے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد بھی تقسیم کیں، جس پر مقامی افراد نے اطمینان اور شکریہ کا اظہار کیا۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف کی ترقیاتی سکیموں کیلئے اراکین پارلیمنٹ کے فنڈز ختم کرنے کی تجویز
?️ 1 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے ترقیاتی سکیموں کیلئے اراکین پارلیمنٹ کے
جون
پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں، حکومت کی یقین دہانی
?️ 19 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملک
نومبر
مودی حکومت سفاکانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کوہرگزدبانہیں دے سکتی
?️ 26 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت بھارت کے
مئی
برل کی اسرائیل پر تنقید
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور سیکیورٹی کوآرڈینیٹر جوزپ بوریل نے
مارچ
ہم سرخ لکیریں ہم معین کریں گے نہ امریکہ:انصار اللہ
?️ 15 نومبر 2022سچ خبریں:انصار اللہ کے ایک رکن نے یہ کہتے ہوئے کہ خطے
نومبر
پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک کھولنے کی اجازت دے دی
?️ 1 اپریل 2021پشاور ( سچ خبریں) 11 مارچ کو پشاور ہائی کورٹ نے ٹک
اپریل
ایران کے ساتھ سمجھوتہ کرنا چاہتا ہوں:ٹرمپ
?️ 12 دسمبر 2025 ایران کے ساتھ سمجھوتہ کرنا چاہتا ہوں:ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
دسمبر
ملکی سلامتی میں پاک افواج کا بہت بڑا کردار ہے: گورنر پنجاب
?️ 7 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملکی سلامتی میں
اکتوبر