بلاول بھٹو زرداری آج رات نواز شریف سے ملاقات کرنے لندن روانہ ہو رہے ہیں

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج رات لندن روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ قائد ن لیگ نواز  شریف سے ملاقات کریں گے اور اختلافی معاملات پر بات کریں گے۔

شہبازشریف کے وزیر اعظم بننے کے نو دن بعد وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھالیا ہے تاہم بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی وزراکی تقریب حلف برداری میں شرکت کی لیکن حلف نہیں اُٹھایا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ  پیپلزپارٹی صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اورگورنر پنجاب کے عہدے  لینا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق اختلافی معاملات پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہاتھ اٹھا لیے ہیں اور بلاول کو  نواز شریف سے براہ راست بات کرنےکا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری لندن میں قائد ن لیگ میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے اوراختلافی معاملات پر بات کریں گے، بلاول بھٹو کا لندن سے واپسی پر وزیر خارجہ کا حلف اٹھانےکا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ  پیپلزپارٹی صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ اورگورنر پنجاب کے عہدے  لینا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق اختلافی معاملات پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہاتھ اٹھا لیے ہیں اور بلاول کو  نواز شریف سے براہ راست بات کرنےکا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب  پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ وزارت خارجہ کے معاملے پر ن لیگ سے کوئی ڈیڈ لاک نہیں، بلاول بھٹو اے این پی،بی این پی اور محسن داوڑ کو وزارت ملنے کے بعد حلف اٹھانا چاہتے ہیں۔

اعلامیےکے مطابق بلاول بھٹو اتحادی حکومت کے قیام پر نواز شریف کو مبارک باد دینے جا رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی جیل سے فرار کرنے والے فلسطینی قیدیوں میں سے دو گرفتار

?️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:صیہونی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتےصیہونی ہائی سکیورٹی

چور کی داڑھی میں تنکا

?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: روس میں ہونے والی ویگنر گروپ کی ناکام بغاوت کے

امریکی یونیورسٹیوں میں مظاہرے پچھلے 50 سالوں میں بے مثال

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: امریکی جریدے ٹائم نے اپنے سرورق پر غزہ کی پٹی پر

جو بائیڈن کے سیول پہنچنے پر امریکہ مخالف ریلی

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: جیسے ہی امریکی صدر جو بائیڈن جنوبی کوریا کے ساتھ

حماس اور اسلامی جہاد کا قاہرہ کا دورہ

?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:    فلسطینی ذرائع نے حماس اور اسلامی جہاد تحریکوں کے

سینیٹ اجلاس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور

?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سینیٹ اجلاس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور

آسٹریا کی نئی حکومت کی جانب سے حجاب پر پابندی 

?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: آسٹریا کی انتہائی فریڈم پارٹی اور اس دراز کی پیپلز

ترکی کی عراق کے اندر بڑھتی ہوئی سرگرمیاں؛عراقی رکن پارلیمان کا پر انتباہ

?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:عراقی پارلیمان میں فتح اتحاد کے رکن نے ترکی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے