?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے چند سیاسی، دینی پارٹیز اسلام کاغلط استعمال کرتی ہیں، یہ اسلام کاغلط استعمال کرکےملک کو نقصان پہنچارہی ہیں۔ دین سے لگاؤ اور نبیﷺ سے عشق پاکستان کے سوا کسی اور ملک میں نہیں دیکھا، لیکن افسوس یہ ہوتا ہے دین اورنبیﷺ سے محبت کاغلط استعمال کیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مارگلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مارگلہ ہائی وے منصوبے کو شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتاہوں، یہ پرانا منصوبہ ہے جس پر کام نہیں ہورہاتھا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا انفرااسٹرکچر ٹھیک،سڑکیں بنانے کی ضرورت ہے، اسلام آباد کی آبادی تقریباً ڈیڑھ گنا بڑھی ہے ،اس شہر جیسا موسم شائد ہی کہیں دنیا میں ہو، اسلام آباد میں لندن کی طرح بارشیں ہوتی ہیں لوگوں کو اندازہ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے دنیا میں رنگ روڈ بنائے جاتےہیں، مصر کے بعد پاکستان میں سب سے کم پانی دستیاب ہے، ماحولیات کا خیال نہیں رکھا تو آنیوالی نسلوں کے حالات برے ہوں گے، ہماری کوشش ہے سرسبز علاقے اور درختوں کو کم سے کم نقصان ہو۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ رنگ روڈ بننے سے مارگلہ کے نیشنل پارک کا تحفظ ہوگا اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا، رنگ روڈ سے گلیات جانیوالوں کیلئے ٹریفک مسائل کے حل میں مدد ملےگی۔
نبیﷺ سے محبت کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے بعض سیاسی ودینی جماعتیں اسلام کا غلط استعمال کرتی ہیں، اس ملک کے تمام لوگ نبیﷺ سے محبت کرتے ہیں، دین سے لگاؤ اور نبیﷺ سے عشق پاکستان کے سوا کسی اور ملک میں نہیں دیکھا، لیکن افسوس یہ ہوتا ہے دین اورنبیﷺ سے محبت کاغلط استعمال کیا جاتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مسلم ممالک کو ساتھ لیکر دنیا بھر میں مہم چلائیں گے ، اپنے ملک میں توڑ پھوڑ کریں گے تو مغربی ممالک کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، میری مہم کےذریعے ہم ہمیشہ کیلئے اس مسئلے کا حل نکالیں گے، ایسی مہم چلائیں گے کہ دنیا میں کوئی بھی نبیﷺ کی شان میں گستاخی نہ کرسکے۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کسی صورت میں بھی قابل اعتماد نہیں:شمشاد احمد خان
?️ 9 فروری 2025سچ خبریں:پاکستان کے سابق نائب وزیر خارجہ نے امریکہ کے نئے صدر
فروری
لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے 4 افراد شہید
?️ 9 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے
مئی
قومی مفاد: کانگریس کو ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنا چاہیے
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: نیشنل انٹرسٹ میگزین نے ایک تجزیے میں امریکہ کے غیر
ستمبر
سعودی عرب میں مسیار کے نام سے خفیہ شادی کا وسیع پیمانے پر بڑھتا رجحان
?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:مسیار شادی کی ایک قسم ہے جو ازدواجی فرائض کی پاسداری
جولائی
ایران ہمیشہ لبنان میں اپنے دوستوں کے ساتھ رہے گا:عراقچی
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، جنہوں نے لبنان کے
اکتوبر
اٹلی کے باشندے حکومتی منصوبے پر چراغپا
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:اٹلی حکومت سماجی امداد میں کمی کرنا چاہتی ہے جس کی
جولائی
توشہ خان ریفرنس میں نااہلی: عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
?️ 3 نومبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے توشہ خان ریفرنس میں نااہلی کے
نومبر
گوادر میں مزدوروں کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتار
?️ 31 مئی 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ
مئی