?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ صارفین پر ایک کھرب 20 ارب روپے کے اضافی بوجھ سمیت بجلی کے نرخوں میں 50 فیصد سے زائد اضافے کے باوجود وصولی اور نقصانات کے اہداف کے حصول میں ناکامی کی وجہ سے گردشی قرضہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 ماہ میں صارفین پر 43 ارب 34 کروڑ روپے (2.18 روپے فی یونٹ) کا مالی بوجھ ڈالنے کے لیے عوامی سماعت میں اپنا مقدمہ پیش کرتے ہوئے پاور ڈویژن نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بتایا کہ گردشی قرضہ 185 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ 24 کھرب 37 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ برس ستمبر کے آخر میں 22 کھرب 53 ارب تھا۔
چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ جولائی تا ستمبر کی مدت کے لیے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ (کیو ٹی اے) کے تحت پاور ڈویژن کی جانب سے مانگے گئے 43 ارب 34 کروڑ روپے کے اثرات 3 ماہ کے لیے تمام سابق واپڈا ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کے لیے 2.18 روپے فی یونٹ اضافی چارج کی صورت میں شمار ہوں گے، میکانزم کے تحت یہ صارفین سے آنے والے 3 ماہ (جنوری سے مارچ) میں وصول کرنا ہوگا۔
جوائنٹ سیکریٹری پاور ڈویژن محمود بھٹی نے نیپرا سے درخواست کی کہ فروری اور مارچ کے دو مہینوں میں اضافی کیو ٹی اے کی وصولی کی اجازت دی جائے تاکہ صارفین پر گزشتہ کیو ٹی اے کی طرح 3.30 روپے فی یونٹ کے حساب سے ٹیرف میں اضافے کا اثر نہ پڑے۔
انہوں نے کہا کہ 3 ماہ کے دوران 2.18 روپے فی یونٹ اگر جنوری کے بعد دو ماہ میں چارج کیا جائے تو 3.16 روپے فی یونٹ ہوجائے گا جس سے صارفین کو یکدم قیمت کا بڑا بوجھ محسوس ہوگا۔
ایک سوال کے جواب میں محمود بھٹی نے کہا کہ صارفین سے 61 ارب روپے وصول کرنے کے لیے نیپرا کی جانب سے 3.30 روپے کے پچھلے کیو ٹی اے کی اجازت دی گئی تھی، لیکن کم ریکوری اور سسٹم لاسز کے سبب اس رقم میں سے تقریباً 20 ارب روپے گردشی قرضے میں شامل ہوگئے تھے۔
سربراہ نیپرا نے مشاہدہ کیا کہ ایسا لگتا ہے کہ ٹیرف کی بحالی سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کیے جاسکے کیونکہ کیو ٹی اے کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے لیے صارفین سے 43 ارب 34 کروڑ روپے کی اضافی آمدنی درکار تھی جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے دوران 14 ارب 30 کروڑ روپے تھی۔
رکن نیپرا رفیق اے شیخ نے کہا کہ اس سے یہ حقیقت بھی ثابت ہوتی ہے کہ جب تک طویل مدتی اصلاحات نہیں کی جائیں گی اس وقت تک پاور سیکٹر کو درپیش چیلنجز حل نہیں ہوں گے۔
ڈسکوز کے مطابق سیلاب کی وجہ سے جولائی سے ستمبر کے درمیان ان کی سیلز اور ریکوری میں 5 سے 10 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ادائیگیوں کی مقدار میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اسے کم یونٹس پر چارج کیا جانا تھا۔
علاوہ ازیں فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کے خلاف ہائی کورٹ کی جانب سے جاری حکم امتناع کی وجہ سے صارفین سے کچھ بل وصول نہیں کیے جاسکے۔
چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کہا کہ جب تک یہ وصولیاں زیر التوا رہیں اس وقت تک بجلی پیدا کرنے والوں کو معاہدوں کے تحت ضرورت کے مطابق وقت پر ادائیگیاں کی جانی تھیں۔
ڈسکوز نے مالی سال 2023 کی پہلی سہ ماہی کے لیے 43 ارب 34 کروڑ روپے کی مشترکہ اضافی آمدنی کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں، نیپرا نے کہا کہ وہ شواہد اور ڈیٹا کی اندرونی جانچ کے بعد اپنا فیصلہ جاری کریں گے لیکن یہ اضافہ لائف لائن صارفین کے علاوہ تمام ڈسکوز کے صارفین سے وصول کیا جائے گا۔
علیحدہ علیحدہ درخواستوں کے تحت سب سے زیادہ ریونیو کی ضرورت ملتان الیکٹرک نے (10 ارب 70 کروڑ روپے) مانگی تھی، اس کے بعد لاہور الیکٹرک نے (9 ارب 10 کروڑ روپے) اور پھر فیصل آباد الیکٹرک نے (6 ارب 40 کروڑ روپے) مانگے۔
اسی طرح گوجرانوالہ الیکٹرک نے 5 ارب 34 کروڑ روپے کے اضافی ریونیو کا مطالبہ کیا، اس کے بعد کوئٹہ الیکٹرک نے 3 ارب 66 کروڑ روپے اور اسلام آباد الیکٹرک نے 2 ارب 70 کروڑ روپے کے اضافی ریونیو کا مطالبہ کیا۔
پشاور الیکٹرک، ٹرائبل الیکٹرک، سکھر الیکٹرک اور حیدر آباد الیکٹرک نے بالترتیب 2 ارب اور 13 کروڑ روپے، ایک ارب 28 کروڑ روپے، 90 کروڑ 50 لاکھ روپے اور 45 کروڑ روپے اضافی ریونیو کی ضرورت کی درخواست کی۔
مشہور خبریں۔
حماس اور تل ابیب کے درمیان جنگ بندی کے شرایط
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: مطلع ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ پٹی میں صہیونی
جولائی
جنوبی عراق میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے پر حملہ
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:عراق میں امریکی فوجیوں پر حملے جاری رکھنے کے سلسلہ کو
فروری
فلسطینی مجاہدین کا صیہونیوں کے لیے اہم پیغام
?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی شاخ کے ترجمان نے
مئی
اردن اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی
?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کی
مارچ
امریکہ بہت زیادہ فوجی اخراجات اور گرتے ہوئے سماجی بجٹ والا ملک
?️ 21 دسمبر 2021سچ خبریں: جرمن اخبار ڈائی سائٹ نے امریکہ میں سماجی پروگراموں کے بجائے
دسمبر
وزیر اعظم، صدرِ مملکت کا دلیپ کمار کے انتقال پر کا اظہارِ افسوس
?️ 7 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدرِ مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے لیجنڈری اداکار
جولائی
کیا اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ ہونے والی ہے؟
?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں:نیویارک ٹائمز آج لکھا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان
نومبر
ریکوڈک تنازع کے تصفیے کیلئے فنڈز کی منظوری
?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے
مارچ