?️
واشنگٹن(سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہےکہ بجلی کی قیمتیں فوراً نہیں بڑھائی جائیں گی۔بعض کمپنیوں کی نجکاری کرنا ہوگی اور اس حوالے سے آئی ایم ایف سے بات بھی ہوئی ہے۔عمران خان نے زراعت سمیت مختلف شعبوں میں اچھے اقدامات کئے ہیں۔
واشنگٹن میں امریکی انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کی طرف سےجلد چھٹی قسط ملنے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتیں فوراً نہیں بڑھائی جائیں گی، بعض کمپنیوں کی نجکاری کرنا ہوگی اور آئی ایم ایف سے اس پر بات ہوئی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اقتدار میں آکر پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بچایا، انہوں نے زراعت سمیت مختلف شعبوں میں انقلابی اقدامات کیے، پاکستان کی معیشت 5 فیصد سے زیادہ رفتار سے ترقی کرے گی۔
دوسری جانب وزیر خزانہ شوکت ترین کی واشنگٹن میں ورلڈ بینک کی ٹیم کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی جس میں عالمی بینک نے پاکستان پر واضح کیا کہ معاشی اہداف کے حصول کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد جاری رکھا جائے۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ اپنے سرکاری دورے پر امریکا روانہ ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
نئے سپہ سالار کی آمد: ’چین و امریکا سے پہلے پاکستان کو اہمیت دی جائے گی‘
?️ 26 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سیاست سے دلچسپی رکھنے والے کارکنوں اور بہت ہی
نومبر
یکم اکتوبر سے پٹرولیم کی قیمت اضافہ ہوگا
?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اوگرام نے 15 دن کے
ستمبر
وزیراعظم کے معاون خصوصی نےاستعفی دینے کی دھمکی دے دی
?️ 24 اپریل 2021بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے
اپریل
وینزویلا کے نکولس مادورو تیسری بار منتخب
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: وینزویلا کی نیشنل الیکٹورل کونسل نے اعلان کیا کہ 80% ووٹوں
جولائی
فلسطینی سمجھ کر صیہونی کے ہاتھوں صیہونی کا قتل
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی میڈیا کی طرف سے ایک فلسطینی نوجوان پر گولی چلانے
نومبر
ناپاک عزائم کے لیے ناجائز پیسہ کون فراہم کرتا ہے؟
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:ان دنوں خلیج فارس کے ممالک بشمول سعودی عرب اور متحدہ
دسمبر
صیہونی حکومت کو در پیش 5 خطرے
?️ 9 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی جاسوسی اداروں کی رپورٹس میں 5 بڑے خطروں کا
اپریل
صیہونیوں کی عارضی حکومت کا خاتمہ
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں: بہت سی صہیونی شخصیات اور مصنفین نے صیہونی عارضی حکومت
ستمبر