?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو پاکستان آنے کی اجازت دی جائے گی، ان کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ والدکی سیاست آگے بڑھائیں، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پُر امن تحریک چلائیں گے تو ٹھیک ہے اگر پُرتشدد تحریک ہوگی تو ان کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ میں تو اس حق میں ہوں کہ عمران خان کے بیٹے اگر سیاست میں حصہ لیتے ہیں اور ان کی پارٹی کو لیڈ کرتے ہیں، ہمیں تو پہلے ان کی طرف سے اس بات کے طعنے ملتے رہے ہیں کہ یہ مورثی سیاست ہے، عمران خان کے بیٹوں کو حق ہے کہ وہ اپنے والد کی سیاست کو آگے بڑھانے کیلئے آئیں، وہ برطانوی شہری ہیں، پاکستان کے ویزے کیلئے درخواست دیں، انہیں آنے کی اجازت دی جائے گی، وہ تمام قانونی تقاضے پورے کریں، اگر وہ اپنے والد کو ملنے آتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے قانون کے مطابق ملاقات کریں، اگر انہوں نے آکر سیاسی تحریک کو چلانا ہے تو اگر وہ پرامن ہوگی تو ٹھیک ہے لیکن اگر پرُتشدد ہوگی تو انہیں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، عمران خان کے بیٹے پاکستان آنے کیلئے قانونی ضابطوں کو پورا کریں تو انہیں آنے سے نہیں روکا جائے گا لیکن جو ہمارا خیال ہے اس کے مطابق وہ پاکستان نہیں آئیں گے، اگر وہ آئیں گے تو اپنے والد کو ضرور ملیں گے لیکن وہ پھر کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔
ذرائع کے مطابق رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ بارشوں کے حوالے سے 5 سے 10 سال کا منصوبہ بنانا چاہیے، ہر شہر کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے، پلاننگ ڈویژن اس پر کام کررہا ہوگا، احسن اقبال سے بات کروں گا، ترقی یافتہ ممالک میں بھی آفات آتی ہیں تو تباہی ہوتی ہے، ہمارے خطے میں زیادہ قدرتی آفات نہیں آتیں۔ پچھلے 3 دن میں غیرمعمولی بارشیں ہوئیں، بارش زیادہ ہوتی ہے تو مشکلات ہوتی ہیں، جو آبادیاں نیچے کی طرف ہیں وہاں ڈرینج کا انتظام ہونا چاہیے، کہا جا رہا ہے کہ ہر سال اسی طرح بارشیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نکاسی آب کی خود نگرانی کر رہی ہیں، باقی صوبوں میں بھی بارشوں کے حوالے سے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ستھرا پنجاب کے عملے کو واسا اور دیگراداروں کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہیے، وزیراعظم آج این ڈی ایم اے گئے تھے،ہدایات دی ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے حکومت یا ن لیگ کے ساتھ مذاکرات نہیں چل رہے، وزیراعظم نے 3 بار اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی لیکن اپوزیشن نے مذاکرات کی پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا، معرکہ حق کے دوران بھی وزیراعظم نے مذاکرات کی پیشکش کی، وزیراعظم نے اپوزیشن کو کہا اسپیکر چیمبر میں بیٹھیں وہ خود آنے کو تیار ہیں۔


مشہور خبریں۔
صہیونی حکومت دہشت گردی کی جڑ ہے: فلسطین
?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: نبیل ابو رادین نے کہا: دنیا کے ممالک فلسطین کو مشرقی
اکتوبر
ایوارڈ نہ ملنے پر فواد چوہدری کا مایوسی کا اظہار
?️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ایوارڈ نہ ملنے
فروری
یوکرین کے دو اعلیٰ عہدے داروں پر بدعنوانی اور رشوت لینے کا الزام
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین کے میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملک کے وزیر
جنوری
شام میں ترکی کے اہداف اور دمشق اور حلب کے ہوائی اڈوں کی اہمیت
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: ترکی کے صدر کے حکم سے شام کے خلاف تمام
فروری
کنن پوش پورہ سانحے کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں۔حریت رہنما
?️ 22 فروری 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و
فروری
وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان ٹی وی اینکر
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان نے این بی سی ٹیلی ویژن
ستمبر
"صومالی لینڈ” کے علیحدگی پسند علاقے کو تسلیم کرنے کے لیے اسرائیل کے محرکات کا تجزیہ
?️ 28 دسمبر 2025سچ خبریں: صومالی لینڈ کے علیحدگی پسند علاقے کو تسلیم کرنے میں
دسمبر
ہیرس کا ٹرمپ سے عجیب مطالبہ
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: کمالا ہیرس نے اپنی صحت کی سرٹیفکیٹ جاری کرتے ہوئے
اکتوبر