?️
اسلام آباد (سچ خبریں) رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانا ہے، میں تو بانی پی ٹی آئی کو دہشت گردوں کا سہولت کار سمجھتا ہوں، بھارت کی پراکسی کا دفاع پی ٹی آئی کرتی ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ قومی ڈائیلاگ حکومت کی ضرورت ہے، قومی ڈائیلاگ بانی پی ٹی آئی کی ضرورت نہیں، بانی پی ٹی آئی کا ایجنڈا امن وامان نہیں ہے۔ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان بڑے عرصے بعد بھارت سے جنگ جیتا ہے، بڑے عرصے بعد پاکستان کا دنیا میں اعتماد بحال ہوا ہے، جنگ جیتنے کے بعد پاکستان کا اعتماد بحال ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی اس وقت انتشار پیدا کر رہے ہیں۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کو ختم کرنا پاکستان کے مفاد میں ہے، اگر یہ دہشت گردوں سے ہی بات کرنا چاہتے ہیں تو براہ راست بھارت سے ہی کر لیں، بھارت شکست کے بعد آگ میں جل رہا ہے اور بدلہ لینا چاہتا ہے۔ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اگر شہباز شریف حکومت میں 40 ہزار طالبان واپس آئے تو میں سیاست ہی چھوڑ دوں گا، طالبان کو جیلوں سے واپس نکالنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی، جنرل باجوہ، فیض حمید نے کیا تھا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی، فیض حمید کو سزا دی گئی ہے تو باقی لوگوں کو بھی دی جانی چاہئے۔


مشہور خبریں۔
افغانستان میں طالبان کے بڑھتے قدم، بھارت نے اپنا سفارتی عملہ واپس بلالیا
?️ 12 جولائی 2021کابل (سچ خبریں) طالبان کی جانب سے افغانستان پر آئے دن حملوں اور
جولائی
ہم فتح کی راہ پر گامزن ہیں: اسلامی جہاد تحریک
?️ 29 اپریل 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سینئر رکن خالد البطش
اپریل
سوڈان کے دارالحکومت میں لگاتار کئی خوفناک دھماکے
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:سوڈان میں مسلح تصادم کے جاری رہنے کے ساتھ ہی آج
جون
غزہ میں صیہونی حکومت کی فوجی کارروائیوں میں توسیع
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کیٹس نے ایک بیان میں اعلان
اپریل
موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے 30 سال تک کی پیشگوئیاں درست ثابت
?️ 1 ستمبر 2025سچ خبریں: نئے مطالعے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی
ستمبر
سیکیورٹی کابینہ سے اہم معلومات سامنے آئی ہیں: نیتن یاہو
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے
نومبر
مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں میں محمد اشرف صحرائی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی
?️ 7 مئی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے جمعہ کو مسلسل دوسرے
مئی
سید علی گیلانی کی تیسری برسی، صدر اور وزیراعظم کا کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم
ستمبر