🗓️
راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی میں بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی خطرناک حد تک بڑھ گئی، زیرزمین پانی کی سطح گرنے پر واسا نے راولپنڈی میں خشک سالی ایمرجنسی نافذکرتے ہوئے سروس اسٹیشنز اور گھروں میں گاڑیاں دھونے پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق طویل ترین خشک سالی کے باعث راولپنڈی میں زیرزمین پانی کی سطح گرنے اور پانی کے ذخائر میں کمی پر واسا راولپنڈی نے خشک سالی ایمرجنسی نافذکرتے ہوئے سروس اسٹیشنز اور گھروں میں گاڑیاں دھونے پر ایک ماہ کی پابندی عائد کردی
ایم ڈی واسا سلیم اشرف کا کہنا ہے کہ شہری گھروں کے فرش گاڑیاں دھونے اور باغیچوں کو پانی دینے سے اجتناب کریں، خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف سخت کارروائی ہوگی۔
ایم ڈی واسا کے مطابق بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی خطرناک حد تک بڑھ گئی جبکہ خانپور ڈیم کی بھل صفائی کے باعث بھی پانی کی سپلائی میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔
راولپنڈی شہر میں پانی کی یومیہ طلب 70 ملین گیلن ہے شہر کو یومیہ 51 ملین گیلن پانی فراہم کیا جارہا تھا، بارشیں نہ ہونے سے پانی کی یومیہ فراہمی مزید 5 ملین گیلن کم ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے احکام کے بعد محکمہ ماحولیات نے جمعے کو پنجاب بھر میں گھروں میں گاڑی دھونے پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی پر 10 ہزار روپے جرمانے کا اعلان کیا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری احکامات میں بتایا گیا کہ کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب، سیکریٹری ماحولیات راجا جہانگیر، ڈی جی ماحولیات عمران حامد نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کمیٹی تشکیل دے دی تھی۔
28 فروری تک پنجاب بھر کے سروس اسٹیشنز کو پانی ری سائیکلنگ سسٹم لگانے کا حکم بھی دیا گیا تھا، پانی ری سائیکل کرنے کا سسٹم نصب نہ کرنے والے سروس اسٹیشن پر ایک لاکھ جرمانہ عائد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
مسجد اقصیٰ میں 150 ہزار افراد نے عید الاضحی کی نماز ادا کی
🗓️ 9 جولائی 2022سچ خبریں: ہزاروں فلسطینی آج ہفتہ کو عید الاضحی کی نماز
جولائی
صیہونی وزیر کا اہم اعتراف
🗓️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے اتوار کے روز کہا
اکتوبر
ترکی میں ہرتزوگ دہشت گرد کا استقبال کرنا فلسطین کے ساتھ غداری :اسلامی جہاد
🗓️ 10 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے آج شام ایک بیان
مارچ
صیہونیوں کو غزہ جنگ میں زیادہ نقصان ہوا ہے یا 33 روزہ جنگ میں؟ صیہونی عہدیدار کی زبانی
🗓️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک عہدیدار نے یہ اعلان کرتے ہوئے
مارچ
ڈسکوز ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو 8.5 ارب روپے لوٹانے کی خواہاں
🗓️ 23 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ سال ایندھن کی لاگت کی مد میں
اکتوبر
غزہ میں صیہونی درندگی کی ایک اور مثال؛معذور افراد شہید
🗓️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملوں کے نتیجہ میں غزہ کے
اکتوبر
بحرین میں گرفتاریوں کا بازار گرم
🗓️ 13 فروری 2021سچ خبریں:بحرین کے انسانی حقوق کے ایک مرکز نے بحرین کے عوامی
فروری
صیہونی حکومت کی فوج میں خودکشی کا بحران
🗓️ 22 جون 2022سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اس سال
جون