?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے 7 سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک نے ’کامیابی کے ساتھ دہشتگردی کو شکست دے دی ہے‘، انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ہم شہدا کے ’والدین اور حملے میں بچ جانے والوں‘ کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔
واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014ء کو ملکی تاریخ کے بدترین دہشتگرد حملے میں اسلحے سے لیس حملہ آوروں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 131 طالب علم اور 10 دیگر افراد شہید ہوگئے تھے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر عمر منصور عرف عمر نارے نے اس سفاکانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ بعد ازاں امریکی حکومت اور پاک فوج نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ 9 جولائی 2016ء کو عمر منصور افغان صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا۔
پاکستان کی تاریخ کے سیاہ ترین دونوں میں سے ایک کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم کا اپنی ٹوئیٹ میں کہنا تھا کہ ’تشدد اور اسے ایک آلے کے طور پر استعمال کرنے والوں کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا‘۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اسے قوم کے لیے ایک درد ناک دن قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ ’کیا ہم نے کوئی سبق سیکھا اور کیا ہم نے اپنا راستہ درست کیا‘؟
انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کب خلوص دل کے ساتھ مل کر بیٹھیں گے؟ اس وقت سوالات بہت زیادہ ہیں اور جوابات بہت کم‘۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ قوم اب تک ’اس سانحے‘ کی شدت کو محسوس کرتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ’ہر کوئی آج تک ان معصوموں کو انصاف ملنے کا منتظر ہے‘۔
قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن ’درندوں‘ نے معصوم بچوں اور اساتذہ پر ہونے والے اس حملے کی منصوبہ بندی کی، اس کی معاونت کی اور اسے انجام دیا انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔
اس دہشتگرد حملے کے ایک ہفتے بعد 24 دسمبر 2014ء کو اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان کی بقا کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا تھا۔
نواز شریف نے 20 نکات پر مبنی اس منصوبے کو نیشنل ایکشن پلان کا نام دیا، یہ منصوبہ تمام پارلیمانی جماعتوں کے طویل اجلاسوں کے بعد طے پایا تھا اور یہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ’ایک فیصلہ کن‘ لمحہ تھا۔ اس وقت وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’ایک لیکر کھینچ دی گئی ہے‘۔
نیشنل ایکشن پلان میں مدارس کی رجسٹریشن، میڈیا میں دہشت گردی کی تشہیر روکنے، فاٹا اصلاحات، دہشت گردوں کے رابطے کے ذرائع کو ختم کرنے، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے دہشتگردی کے لیے استعمال کے خلاف اقدامات، عسکریت پسندی کے رجحان کو تبدیل کرنے کے اقدامات، لاقانونیت کو ختم کرنے کے لیے کراچی آپریشن کے آغاز اور دہشتگردوں اور شدت پسندی کو جگہ نہ دینے کے اقدامات شامل تھے۔
نیشنل ایکشن پلان میں ناراض بلوچوں کو منانے، فرقہ ورانہ دہشتگردی کے خاتمے، افغان مہاجرین کی واپسی اور نظام انصاف کی بہتری کی بھی بات کی گئی تھی۔
رواں ماہ انسانی حقوق کی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ سیالکوٹ کی فیکٹری میں سری لنکن شہری پری یانتھا کمارا پر توہین مذہب کا الزام لگانے اور اسے تشدد کرکے ہلاک کرنے کے واقعے کے بعد حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔
شیریں مزاری نے ملک میں بڑھتی ہوئی ’شدت پسندی‘ پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد ہونا چاہیے۔
اکتوبر 2018ء میں پشاور ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات پر جسٹس محمد ابراہیم خان کی سربراہی میں ایک رکنی کمیشن تشکیل دیا جس کا مقصد اس واقعے کی تحقیقات کرنا تھا، کمیشن نے اپنی رپورٹ جولائی 2020ء میں سپریم کورٹ میں جمع کروائی۔
رپورٹ کے خلاصے میں کہا گیا کہ ہمارا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برسرپیکار رہا اور سال 14-2013 میں ملک میں دہشت گردی اپنے عروج پر پہنچی، اس کے باوجود ہماری حساس تنصیبات یا سافٹ ٹارگٹس پر ہونے والے حملوں کا جواز فراہم نہیں کیا جاسکتا۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ غیر محفوظ سرحدوں اور سرحد پر افغان مہاجرین کی ’آزادانہ نقل و حرکت‘ کی وجہ سے دہشتگرد ’سیکیورٹی سے بچ کر‘ اسکول میں داخل ہوگئے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ انتہا پسند عناصر کو مقامی آبادی کی طرف سے مدد فراہم کیے جانا ناقابلِ معافی جرم ہے۔


مشہور خبریں۔
ہم حالت جنگ میں ہیں؛ کابل کے ساتھ مذاکرات فضول ہیں: پاکستانی وزیر دفاع
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ
نومبر
سعودی عرب کی سوڈان کو 100 ملین ڈالر کی امداد
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ اور ولی عہد نے سوڈان کو 100
مئی
سعودی عرب نے ایسا کیا کیا کہ ایک بار پھر صیہونی خوش ہو گئے
?️ 17 جولائی 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے
جولائی
وسطی یمن میں القاعدہ کے رہنما سمیت سعودی اتحاد کے دسیوں کرائے کے فوجی ہلاک
?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے اس ملک کے صوبہ البیضا
جولائی
کورونا وائرس: ملک بھر مزید 56 افراد کا انتقال ہوگیا
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں)ملک بھر میں عالمی وباء کورونا وائرس سے
مئی
مصری صدر کا صیہونی وزیر اعظم سے ملنے سے انکار
?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں:مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن
دسمبر
امریکی صحافی حراست میں رہے گا: میانمار
?️ 1 اکتوبر 2021سچ خبریں: یمیانمار کی فوج کے ترجمان ژاؤ من تون نے ایسوسی
اکتوبر
چینی مشن ’چینگ ای 6‘ کامیابی سے چاند پر اتر گیا
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: چین کا چینگ ای 6 قمری مشن نمونے جمع کرنے
جون