?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ ایک بار پھر نئی حلقہ بندیوں کا سوچا جارہا ہے، اگر ہمیں وقت نہیں دیا گیا تو دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرانا مشکل ہوجائے گا، الیکشن کمیشن نے کبھی الیکٹرونک ووٹنگ مشین کی مخالفت نہیں کی لیکن ایسا نہیں ہوسکتا کہ جلد بازی میں پورا الیکشن متنازع بنادیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا عمل 31 مارچ 2022 جبکہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں 29 مئی کو انتخابات کا عمل مکمل کیا، بلوچستان میں سیلاب کی وجہ سے ملتوی ہونے والے بلدیاتی انتخابات 11 دسمبر کو کرائے جارہے ہیں، اسلام آباد میں پولنگ 31 دسمبر کو ہوگی۔
سکندر سلطان راجا نے کہا کہ سندھ کے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 26 جون کو ہوئے جبکہ شدید بارش کی وجہ سے ملتوی ہونے والے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری 2023 کو ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقادکے لیے 2 بار حلقہ بندیوں کا عمل مکمل کیا مگر صوبائی حکومت کے بار بار قوانین میں ترامیم کی وجہ سے انتخابات کا انعقاد ممکن نہ ہوسکا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے لیے 3 سے 4 ماہ درکار ہوتے ہیں، جب بھی حلقہ بندیاں مکمل کرکے الیکشن کے قریب پہنچتے تھے تو اُس وقت کی صوبائی حکومت اپنے لوکل گورنمنٹ قوانین میں تبدیل کر دیتی تھی جس کی وجہ سے ہمیں دوبارہ حلقہ بندی کرنی پڑتی تھی۔
ان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن تیسری بار حلقہ بندی کے لیے اقدامات اٹھا رہا ہے، کمیشن صوبہ پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے تیار ہے اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کو پابند بنایا جائے گا کہ وہ الیکشن کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کرے اور ضروری فنڈ بھی مہیا کریں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخر ی ہفتے میں ہوں گے، کم وقت کی وجہ سے پنجاب حکومت کو پابند کردیا گیا ہے کہ اپریل کے آخری ہفتے میں انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنائے۔
سکندر سلطان راجا نے کہا کہ اگر اس بار پنجاب حکومت، لوکل گورنمنٹ قانون تبدیل کرے گی تو الیکشن کمیشن اس سے پچھلے قانون آئین کے آرٹیکل 283 کے تحت انتخابات کروائے گا۔
انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ 2021 اور 2022 میں قومی اسمبلی کے 17 اور صوبائی اسمبلی کے 24 انتخابات کروائے گئے، عموماً یہ تاثر ہے کہ ضمنی الیکشن حکومت جیتا کرتی ہے لیکن کُل ضمنی انتخابات میں سے 35 اُس وقت کی اپوزیشن نے جیتے اور 16 اُس وقت کی حکومت نے جیتے۔
سکندر سلطا راجا نے کہا کہ تمام ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر عمل کو یقینی بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر اور مانیٹرنگ ٹیموں کی تعیناتی اور انتخابات کی سخت مانیٹری کی اور خلاف ورزی کرنے کی صورت میں کارروائی بھی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 5 اگست 2022 کو شائع کردی گئی ہے، یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وفاقی حکومت اب دوبارہ حلقہ بندیاں کرانے کا سوچ رہی ہے، ہم نے بارہا درخواست کی کہ ہمیں کم از کم 6 سے 7 ماہ حلقہ بندیوں کے لیے درکار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں وقت نہیں دیا گیا تو دوبارہ حلقہ بندیاں کرانا مشکل ہوجائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی حمایت کرتا ہے لیکن ٹیکنالوجی ایسی ہونی چاہیے کہ تمام اسٹیک ہولڈز متفق ہوں، ووٹرز اپنے حق رائے دہی آسانی سے استعمال کرسکیں اور خفیہ رائے شماری کو یقینی بنایا جاسکے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کیے لیے چند اقدامات اٹھائے گئے ہیں، ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ کے حوالے سے الیکشن کمیشن پر بہت تنقید ہوتی ہے، میں چیلنج کرتا ہوں کہ آپ کہیں دکھا دیں کہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم یا اووسرز ووٹنگ کی مخالفت کی ہو، لیکن ایسا نہیں ہوسکتا کہ جلد بازی میں پورا الیکشن متنازع بنا دیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کے اسکولوں میں چینی زبان کی تعلیم
?️ 24 اگست 2023سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے منگل کو اعلان کیا
اگست
ہم کسی ملک کو افغانستان میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے: طالبان عہدیدار
?️ 18 مئی 2022طالبان کے نائب وزیر خارجہ شیر محمد عباس استانکزی نے متحدہ عرب
مئی
ایکس پر متعدد اے آئی فیچرز متعارف کرانے کا اعلان
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس نے تصدیق کی ہے کہ
جنوری
کیا السنور اسرائیل کو غزہ سے نکالنے کی طاقت رکھتا ہے؟
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں غاصبانہ جنگ کے جاری رہنے اور صیہونی قیدیوں کی
مئی
کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے زائد
?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے
جون
پی ٹی آئی کا عدالتی آزادی کیلئے عوامی تحریک چلانے پر زور
?️ 6 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے قوم سے مطالبہ کیا ہے
نومبر
جرمنی میں اسرائیل کے خلاف منفی رائے کا ریکارڈ
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: جرمنی میں کی گئی ایک حالیہ رائے شماری سے پتہ
مئی
برطانیہ کا ایران کے خلاف بے بنیاد الزام
?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:برطانیہ کے وزیر خارجہ نے بغیر کوئی ثبوت پیش کرتے ہوئے
ستمبر