?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال کے اختتام سے تین ہفتے قبل حکومت نے 4 کھرب 34 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ ڈیڑھ درجن ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی اور 49 نئی ضروری ادویات کی قیمتیں بھی مقرر کردیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں کیے گئے، جس میں 3 ارب 70 کروڑ روپے کی حیدر آباد سکھر موٹروے کے ٹھیکیداروں کو 95 ارب روپے کی خود مختار گارنٹی جاری کرنے کے علاوہ پاکستان کوسٹ گارڈز کی ایک بٹالین بنانے کی بھی اجازت دی گئی۔
وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو امدادی سامان کا ذخیرہ بھرنے کے لیے 12 ارب روپے کی منظوری بھی دی گئی۔
4 ارب 22 کروڑ 51 لاکھ روپے کی سب سے بڑی ضمنی گرانٹ چین کے سیف ڈپازٹ اور سعودی ٹائم ڈپازٹ کے 7 ارب ڈالر کے رول اوور کی وجہ سے غیر ملکی قرضوں اور کریڈٹس کی ڈیٹ سروسنگ اور کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے مبادلے کے نقصان کے لیے اکنامک ایڈوائزری ڈویژن (ای اے ڈی) کی درخواست پر منظور کی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ بجٹ کی تشکیل کے وقت رواں مالی سال کے قرضوں کی فراہمی کے بجٹ کا تخمینہ 186 روپے فی ڈالر لگایا گیا تھا جبکہ اصل ادائیگیاں اوسطاً 235 روپے فی ڈالر کی شرح تبادلہ سے کی جانی ہیں۔
ای اے ڈی نے درخواست کی کہ چونکہ قرضوں کی ادائیگی لازمی ہے اس لیے تقریباً 8 کھرب 4 ارب روپے کی بچتوں کے مقابلے میں 4 ارب 20 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کی جائے جو چین اور سعودی عرب کے قرضوں اور کریڈٹس کے رول اوور کی وجہ سے جمع ہوئے، لیکن ان بچتوں میں سے تقریباً نصف کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے ضائع ہو گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ ای اے ڈی نے رواں مالی سال کے لیے غیر ملکی قرضوں کی سروسنگ کے لیے بجٹ میں 44 کھرب 46 ار روپے مختص کیے گئے تھے جسے اب 40 کھرب 44 ارب روپے کر دیا گیا ہے کیونکہ اس سے اوپر کے قرضوں کی ادائیگی نہیں کرنی۔
ای سی سی نے بلٹ آپریٹ ٹرانسفر (بی او ٹی) کی بنیاد پر حیدرآباد سکھر موٹروے کی تعمیر کے لیے حکومت پاکستان جی او پی کی ساڑھے 9 روپے کی گارنٹی جاری کرنے کے لیے وزارت مواصلات کی سمری کی بھی منظوری دی۔
ای سی سی نے کسی بھی آنے والی آفت سے نمٹنے کے لیے بہتر طور پر تیار رہنے کی غرض سے سامان کے ذخائر کو دوبارہ بھرنے کے لیے امدادی اشیا کی خریداری کے لیے این ڈی ایم اے کا 12 ارب روپے کا مطالبہ قبول کر لیا۔
کمیٹی نے پڑوسی ممالک کے مقابلے میں کم قیمت ہونے کی بنیاد پر 49 نئی ادویات کی زیادہ سے زیادہ ریٹیل قیمتوں کے تعین کے لیے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی سمری کی منظوری دے دی، یہ ادویات پہلی بار پاکستان میں متعارف کروائی جا رہی ہیں۔
ای سی سی نے جامشورو میں کوئلے سے چلنے والے 660 میگا واٹ کے 2 پاور پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے پاور ڈویژن کو 14 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ایک اور ضمنی گرانٹ کی منظوری دی۔
اس منصوبے کی منظوری 2014 میں دی گئی تھی اور تقریباً ایک دہائی میں صرف ایک یونٹ نے 90 فیصد پیش رفت حاصل کی ہے جس کے تجارتی آپریشنز رواں سال نومبر میں شروع ہونے کی توقع ہے۔
سرکاری ادارے اے پی پی کو درکار 45 کروڑ 450 روپے اور تنخواہوں، پنشن اور فنکاروں کے معاوضوں کے اخراجات پورے کرنے کے لیے ریڈیو پاکستان کو درکار تقریباً 2 ارب 34 کروڑ 30 لاکھ روپے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے وزارت اطلاعات کو 2 ارب 80 کروڑ روپے کے مطالبے کے مقابلے میں 70 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ وزارت دفاع کو سروے آف پاکستان، پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور چھاؤنیوں اور گیریژنز میں تعلیمی اداروں میں ملازمین سے متعلق اخراجات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے 5 ارب 25 کروڑ 20 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
مشہور خبریں۔
پیوٹن اور ٹرمپ کی فروری کے آخر میں ریاض میں ملاقات کا امکان
?️ 16 فروری 2025 سچ خبریں: خبر رساں ایجنسی بلومبرگ نے باخبر ذرائع کے حوالے
فروری
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حملوں کا سلسلہ جاری، تین فلسطینی شہید
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینیوں کے خلاف صیہونی پلیس کی بربریت جاری ہے۔ صیہونیوں
مئی
نیتن یاہو بھی جانتے ہیں کہ حماس پر فتح ممکن نہیں
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے زیمان اخبار نے اپنے آج کے شمارے میں
اکتوبر
فلسطین کو تسلیم کرنے پر اقوام متحدہ کے ارکان کا ردعمل
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے ارکان نے فلسطین کی آزاد ریاست کے
مئی
اسرائیلی قیدی کا نتن یاہو سے خطاب
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: گزشتہ ہفتوں کے دوران قسام بریگیڈز نے متعدد ویڈیوز جاری
مئی
صیہونی جنرل کے مطابق جنگ میں نیتن یاہو کی 3 اسٹریٹجک غلطیاں
?️ 12 ستمبر 2024سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت کی فوج کے ممتاز جنرل جیورا ایلینڈ
ستمبر
اشیا کی برآمدات میں مسلسل چھٹے مہینے اضافہ، فروری میں 17.5 فیصد بڑھیں
?️ 2 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی اشیا کی برآمدات میں مسلسل 6 مہینے
مارچ
عمران خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت آج ہوگی
?️ 10 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
نومبر