ایوان صدر کی توانائی کی مد میں 10 کروڑ روپے سے زائد کی بچت

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) ایوانِ صدر نے توانائی کی مد میں 2 سال میں 10 کروڑ 80لاکھ روپے کی بچت کی۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کی زیرصدارت بجلی کی بچت سے متعلق اجلاس ہوا،صدرمملکت نے گرین پریذیڈنسی کے تحت بجلی،پانی اور گیس کی بچت کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا،اور کہا کہ ایوانِ صدر کا گرین منصوبہ پورے ملک کیلئے ایک بہترین مثال ہے۔

ایوانِ صدر نے ایک لاکھ 12 ہزار یونٹس قومی گرڈ میں دیئے۔صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ایوانِ صدر نے آئی ایس او 50001سند شدہ صدارتی دفتر کے طور پر بین الاقوامی شناخت لی۔چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری بھی کاروبار اور صنعتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ایوانِ صدر کے عملے کو بجلی کی بچت کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی تعلیم دی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت بھی انرجی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم ہاو س اورآفس کو ہنگامی بنیادوں پر ایک ماہ میں شمسی توانائی پر منتقل کر دیا جائے گا۔فیصلہ کیا گیا کہ قومی سولر انرجی پالیسی کا اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا۔ جبکہ پالیسی کا نفاذ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو سستی اور ماحول دوست بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔حکومت کی کوشش ہے کہ ملک کو توانائی کے شعبے میں خودکفیل بنائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی پہلی جامع سولرانرجی پالیسی سامنےلارہےہیں،پالیسی کانفاذصوبوں کی باہمی مشاورت سےہوگا،وزیراعظم شہباز شریف نے سولر انرجی ٹاسک فورس کی تجاویز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ متبادل توانائی کے منصوبوں میں صوبوں کی ہم آہنگی ہو۔

مشہور خبریں۔

یوکرین پر دو دن میں حملہ کر دیا جائے گا: زیلنسکی کا دعویٰ

?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:   یوکرین کے صدر نے اس ہفتے بدھ کو قومی اتحاد

مزاحمت کو مزید متحد اورمضبوط ہونے کی ضرورت

?️ 8 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد

ایران کے ساتھ مذاکرات کے نتائج حوصلہ افزا ہیں:امریکی عہدیدار

?️ 12 مئی 2025 سچ خبریں:امریکی اعلیٰ عہدیدار نے چوتھے دور کی غیرمستقیم مذاکرات کے

کیا امریکہ عراق میں اپنے فوجیوں کو موت کے منھ میں ڈھکیل سکتا ہے؟

?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: عراق کی بدر تنظیم کے ایک رہنما نے کہا کہ

افغانستان سے امریکی انخلا پر اسرائیل کی مختلف تشویش

?️ 25 اگست 2021سچ خبریں:اس میں کوئی شک نہیں کہ افغانستان سے امریکی انخلا پر

امریکی جمہوریت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والےہتھیار ہے: چین

?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی میزبانی میں منعقدہ نام

حکومت امریکا کیساتھ سندھ طاس معاہدے کی بحالی کا معاملہ اٹھائے، آبی ماہرین

?️ 11 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکا کی مدد

اسرائیل کی کسی بھی حماقت کا دندان شکن جواب دینے کے لیے تیار ہیں:ایران

?️ 7 فروری 2021سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک بار پھر غاصب صیہونی ٹولے کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے