?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے،کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے تاہم این سی او سی نے راولپنڈی اور پشاور میں کورونا کے پھیلاؤ پر اظہارتشویش کرتے ہوئے صوبوں کوایس او پیز پر سخت عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کردیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا ، جس میں این سی او سی نے راولپنڈی، پشاور میں کورونا کے پھیلاؤ پر اظہارتشویش کرتے ہوئے صوبوں کوایس او پیز پر سخت عملدرآمد کرانے کی ہدایات جاری کردیں۔
اجلاس میں محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر اٹھائے گئے اقدامات پر غور کیا گیا اور ملک میں جاری ویکسینیشن پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ویکسین کی دوسری ڈوز بروقت لگانےکیلئے اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔این سی او سی کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر سےصرف ویکسینیٹڈ شہری ریل پرسفرکرسکیں گے۔
یاد رہے پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر جاری ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 4 ہزار 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 53 اموات ریکارڈ کی گئیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مثبت کورونا کیسز کی شرح7.54فیصد رہی جبکہ صوبائی حکومتوں نے وبا پر قابو پانے کے لیے ہرممکن کوششیں کیں اور کاوشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مشہور خبریں۔
گوگل نے 12,000 ملازموں کو فارغ کیا
?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:گوگل نے اقتصادی مسائل کی وجہ سے اپنے دسیوں ہزار ملازموں
جنوری
فلسطینی ریاست کے قیام کا مطلب حماس کی فتح ہے: نیتن یاہو
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کا دورہ کرنے والے ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹے
مارچ
سعودی عرب کے ساتھ تعلقات ہمیں معاشی مواقع فراہم کریں گے:نیتن یاہو
?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم نے ایک بار پھر سعودی عرب کے ساتھ
فروری
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پس پردہ مقاصد
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: بائیڈن امریکی صدارتی انتخابات کے لیے انتہائی نازک حالت میں
ستمبر
عراقی فوج نے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: عراقی مسلح افواج کے کمانڈر نے آج عراقی فوج کا
فروری
وزیر اعظم نے فواد چوہدری کو سونپی اہم ذمہ داری
?️ 21 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت افغانستان کی
اگست
انسداد دہشت گردی کے حوالے سے چین کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں ختم ہو گئیں
?️ 5 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم تلے انسداد دہشت
اکتوبر
صیہونی وزیر جنگ کی سابق صیہونی وزیر اعظم کے خلاف کاروائی
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوف گیلانت نے صیہونی فوجیوں
جون