?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں اضافے کے باعث رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مشرق وسطیٰ کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 5.14 فیصد بڑھ کر 6.558 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 6.237 ارب ڈالر تھا۔
بڑھتے ہوئے تجارتی فرق سے پالیسی سازوں کو تشویش ہوگی جس کی بنیادی وجہ خطے سے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی درآمدات ہیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق چند ممالک کو برآمدات میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رواں مالی سال میں پٹرولیم کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں خام تیل کی درآمدات میں ایک سال قبل کے مقابلے میں 16.15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مالی سال 2024 میں مشرق وسطیٰ کے ساتھ تجارتی عدم توازن 20.47 فیصد کم ہو کر 13.014 ارب ڈالر رہ گیا تھا جو اس سے گزشتہ سال 16.365 ارب ڈالر تھا، جس کی بنیادی وجہ پیٹرولیم کی درآمدات میں کمی اور بڑھتی ہوئی مقامی قیمتوں کی وجہ سے کھپت میں کمی تھی۔
جولائی تا دسمبر مشرق وسطیٰ کو برآمدات 6.04 فیصد اضافے کے ساتھ 1.597 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 1.506 ارب ڈالر تھیں، مالی سال 2024 میں خطے کو برآمدات 35.23 فیصد اضافے کے ساتھ 3.155 ارب ڈالر رہیں جو اس سے گزشتہ سال 2.33 ارب ڈالر تھیں۔
اسی دوران مشرق وسطیٰ سے پاکستان کی درآمدات بھی 5.32 فیصد اضافے کے ساتھ 8.155 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 7.743 ارب ڈالر تھیں، مالی سال 2024 میں درآمدات 13.53 فیصد کم ہو کر 16.16 ارب ڈالر رہیں جو اس سے گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 18.69 ارب ڈالر تھیں۔
پاکستان نے حال ہی میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک کے ساتھ ایک آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاکہ تجارتی عدم توازن کو کم کیا جاسکے۔
اس عرصے کے دوران متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور قطر میں پاکستانی مصنوعات کی طلب میں اضافہ ہوا۔
جولائی تا دسمبر سعودی عرب کو برآمدات 10.88 فیصد اضافے کے ساتھ 36 کروڑ 39 لاکھ 70 ڈالر رہیں جو گزشتہ سال 32کروڑ 82 لاکھ30 ہزار ڈالر تھیں۔
مالی سال 2024 میں سعودی عرب کو برآمدات 40.98 فیصد اضافے کے ساتھ 71 کروڑ 3 لاکھ 35 ہزار ڈالر رہیں جو مالی سال 23 میں 5 کروڑ 38 لاکھ 51 ہزار ڈالر تھیں، سعودی عرب سے درآمدات 24.58 فیصد کم ہوکر 1.807 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 2.396 ارب ڈالر تھیں۔
مالی سال 2024 میں سعودی عرب سے درآمدات 0.01 فیصد کم ہو کر 4.49 ارب ڈالر رہیں جو اس سے گزشتہ سال 4.50 ارب ڈالر تھیں۔
جولائی تا دسمبر متحدہ عرب امارات کو برآمدات 8.8 فیصد اضافے کے ساتھ 1.088 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال ایک ارب ڈالر تھیں، مالی سال 24 میں متحدہ عرب امارات کو برآمدات 41.15 فیصد اضافے کے ساتھ 2.082 ارب ڈالر رہی تھیں جو مالی سال 23 میں 1.475 ارب ڈالر تھیں، جس کی بنیادی وجہ دبئی کو برآمدات میں نمایاں اضافہ ہے۔
متحدہ عرب امارات کو پاکستان کی سب سے بڑی برآمدی مصنوعات میں چاول، گائے کا گوشت، مردوں اور لڑکوں کی کاٹن مصنوعات، امرود اور آم شامل ہیں، جولائی تا دسمبر متحدہ عرب امارات سے درآمدات بھی 24.9 فیصد اضافے کے ساتھ 3.821 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 3.059 ارب ڈالر تھیں۔
مالی سال 2025 کے چھٹے ماہ میں بحرین کو برآمدات 24.69 فیصد کم ہو کر 26.75 ملین ڈالر رہ گئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 35.52 ملین ڈالر تھیں۔ مالی سال 2025 کے 6 ماہ میں بحرین سے درآمدات 73.18 فیصد اضافے کے ساتھ 80.86 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو 46.69 ملین ڈالر تھیں۔
مالی سال 2025 کے 6 ماہ میں کویت کو برآمدات 4.62 فیصد کم ہو کر 5 کروڑ 91 لاکھ 80 ہزار ڈالر رہیں جو مالی سال 2023 میں 6 کروڑ 20لاکھ 5 ہزار ڈالر تھیں، تاہم درآمدات 4.33 فیصد اضافے کے ساتھ 77 کروڑ 61 لاکھ 20 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 80 کروڑ 97 لاکھ 30 ہزار ڈالر ہوگئیں۔
رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران قطر کو پاکستان کی برآمدات 26.26 فیصد اضافے کے ساتھ 5 کروڑ 95 لاکھ 10 ہزار ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8 کروڑ 71 لاکھ ڈالر تھیں، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران قطر سے درآمدات 1.637 ارب ڈالر رہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.466 ارب ڈالر تھیں جو 11.66 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہندوستان اور پاکستان تنازعے کی باریک لکیر— محدود جنگ یا مکمل جنگ؟
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: سب سے پہلے یہ اہم سوال اور درحقیقت تشویش سامنے
مئی
وزیر اعظم کا سنیارٹی کی بنیاد پر اہم تعیناتی کا عندیہ
?️ 21 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے سنیارٹی کی بنیاد
نومبر
ہم دنیا کے سب سے بڑے جھوٹے ہیں:امریکی سینیٹر
?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:ایک امریکی سینیٹر نے ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کے ایک
مئی
سپریم کورٹ میں جسٹس عمر عطا بندیال کو وکلاء نے مبارکباد پیش کی
?️ 2 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کا حلف
فروری
بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان
?️ 21 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام کے لیے بری خبر ہے کہ بجلی ایک بار
اگست
گوگل نے پاکستان میں بھی اے آئی موڈ متعارف کرا دیا
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اپنے سب سے طاقتور اے
اگست
امریکی کانگریس کی عمارت فضائی خطرے کے باعث خالی
?️ 21 اپریل 2022سچ خبریں: امریکی میڈیا نے جمعرات کی صبح اطلاع دی ہے کہ
اپریل
نیٹ فلکس پرکون سی سیریز سب سے زیادہ دیکھی گئی؟ فہرست جاری
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے سال 2023 کے آخر
دسمبر