?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کی ٹیکس کلیکشن کا شارٹ فال اکتوبر میں 101 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ درآمدات میں کمی اور مہنگائی کا تیزی سے نیچے آنا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں جاری کیے گئے ابتدائی اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ بنیادی طور پر درآمدی مرحلے اور مقامی سیلز ٹیکس کی وصولی میں تنزلی کی وجہ سے محصولات کم اکٹھا ہوئی ہیں۔
اکتوبر میں ٹیکس وصولی 980 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 879 ارب روپے رہی، یہ 101 ارب روپے کے بڑا فرق کو ظاہر کرتی ہے، تاہم محصولات میں گزشتہ برس کے اسی مہینے کے مقابلے میں 24 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جب 711 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔
مالی سال 2025 کے پہلے 4 مہینوں میں 34 کھرب 42 ارب روپے کی محصولات اکٹھا کی گئیں، جو جولائی تا اکتوبر کے لیے 36 کھرب 32 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 190 ارب روپے یا 5.23 فیصد کی کمی ہے۔
تاہم، پہلے 4 مہینوں میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں محصولات میں 25 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 169 ارب روپے کے ریفنڈز ادا کیے، یہ حجم پچھلے سال کی اسی مدت کے 159 ارب روپے کے مقابلے میں 6.28 فیصد زائد ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اکتوبر میں ریفنڈز کی مد میں 23 ارب روپے ادا کیے، جس کا حجم پچھلے سال کے اسی مہینے میں 30 ارب روپے رہا تھا، یہ 23.33 فیصد کمی کا ظاہر کرتا ہے۔
مالی سال 2025 کے بجٹ میں حکومت نے 129 کھرب 13 ارب روپے کے محصولات جمع کرنے کا ہدف لگایا، یہ مالی سال 2024 میں کی گئی وصولی سے 40 فیصد زیادہ ہے۔
مشہور خبریں۔
کینیڈا اور سعودی عرب کے درمیان 5 سال بعد سفارتی تعلقات بحال
?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:کینیڈا اور سعودی عرب نے5 سال سے منقطع سفارتی تعلقات بحال
مئی
ایک افغان خاتون پہلی باپردہ خاتون کے طور پر آسٹریلوی پارلیمنٹ میں داخل ہوئیں
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: آسٹریلوی میڈیا نے پیر کو اطلاع دی کہ افغانستان
جون
نوشہرو فیروز میں 30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی
?️ 21 مئی 2025نوشہروفیروز (سچ خبریں) صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں 30 دن
مئی
اسٹیٹ بینک کی کمرشل بینکوں کو ڈالر کے اخراج پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت
?️ 8 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر
مئی
امریکہ کا الیکشن مضحکہ خیز مرحلے میں داخل!
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ
جون
آیت اللہ سیستانی کی نظر میں سید حسن نصراللہ
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: آیت اللہ سیستانی کے دفتر نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں
ستمبر
ایک ایم 16 بندوق کے ساتھ اسرائیلی فوج کو شکست دینے والا فلسطینی مجاہد
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے محمد دراغمہ کی بہادری اور تیاسیر آپریشن کی
فروری
پہلا سائبر ٹرک منظر عام پر
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا نے دو سال کی
جولائی