ایف بی آر میں اصلاحات سے ٹیکس کلیکشن میں اضافہ حکومت کیلئے باعث اطمینان ہے، وزیراعظم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ایف بی آر میں کی گئی اصلاحات کے نتیجے میں جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن کے تناسب میں اضافہ حکومت کے لیے باعث اطمینان ہے، وفاقی حکومت اور وہ خود حکام کی طرف سے لیے گئے اصلاحاتی اقدامات کی مکمل حمایت اور تحفظ کریں گے ۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں مجوزہ اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر نے نئی مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں اپنا ٹیکس وصولی کا ہدف پورا کیا ہے، آئندہ مہینوں میں بھی مکمل ہدف حاصل کرنے کی توقع ہے، ملک بھر میں کسٹم کلیئرنس کے لیے ڈیجیٹل انفورسمنٹ سٹیشنز کا قیام ترجیحی بنیاد پر جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اصلاحات کی راہ میں سرخ فیتے اور ادارہ جاتی رکاوٹیں ختم کر کے اصلاحات کے مستقل نفاذ کو یقینی بنائیں، کسٹم کلیئرنس میں انقلابی اصلاحات کی ملک بھر میں یکساں اور موثر نفاذ کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسٹم کلیرنس کے اصلاحاتی ایجنڈا میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے اداراجاتی کارروائیوں میں درکار وقت کو کم سے کم کیا جائے، ایف بی ار اصلاحات کے نتیجے میں ٹیکس کلیکشن کے ثمرات کو ائندہ مالی سال میں برقرار رکھنے کے لیے وفاق اور صوبے باہمی ہم آہنگی اور مربوط حکمت عملی سے کام کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں پہلے سے عائد کردہ ٹیکسز کا موثر اور عمدہ نفاذ ٹیکس کلیکشن کو مزید بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن کے تناسب میں اضافے کے لیے ایف بی آر، متعلقہ وفاقی ادارے اور صوبوں کی مشاورت سے اسٹریٹجی بنائیں، ایف بی ار کے آئندہ مالی سال کے ٹیکس کلیکشن اور دیگر اصلاحاتی اہداف کے منظور شدہ مقررہ وقت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہاکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور کسٹم کلیئرنس کے اصلاحاتی نظام سے عوامی آگاہی کے لیے دونوں ادارے وزارت اطلاعات و نشریات کے تعاون سے اپنی استعداد کار کو بڑھائیں ۔

اجلاس میں وفاقی وزیر اکنامک افیئرز ڈویژن احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت برائے فانئنس بلال اظہر کیانی، اٹارنی جنرل آف پاکستان، چیئرمین ایف بی آر سمیت متعلقہ سرکاری افسران اور عہدے داران نے شرکت کی۔

مشہور خبریں۔

ٹرگر میکانزم کو اکٹیو کرنے سے ایران کا کیا فائدہ ہوگا ؟

?️ 15 اکتوبر 2025 سچ خبریں: 2015 کے جوہری معاہدے (برجام) میں شامل یورپی ممالک کی

اسد قیصر کا پاک افغان امن معاہدے کا خیر مقدم

?️ 19 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی

اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس 90 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا

?️ 25 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ بنانے کا سلسلہ آج

غزہ جنگ میں اب تک کتنے صیہونی فوجی زخمی ہو چکے ہیں؟ صیہونی میڈیا کا انکشاف

?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی اخبار نے لکھا ہے کہ غزہ میں جنگ کے

پنجاب سے 1336 غیرملکی ڈی پورٹ، 2772 افغان باشندرے ہولڈنگ سینٹرز منتقل

?️ 6 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) غیرقانونی غیر ملکیوں کے خلاف مہم کے دوران پنجاب

آرٹیکل 47 کے تحت صدر کے مواخذے پر غور کرنا چاہیے، رضا ربانی

?️ 21 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} سینیٹ میں اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے

سری لنکا میں حجاب پر پابندی کا معاملہ، شدید تنقید کے بعد حکومت نے اہم بیان جاری کردیا

?️ 17 مارچ 2021سری لنکا (سچ خبریں) سری لنکا میں 3 روز قبل مسلم خواتین

دہشت گردی اور جنگ؛ صیہونی حکومت کے دو ناکام ورژن

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: شام میں جنرل موسوی کے قتل کے بعد صیہونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے