ایف بی آر مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ٹیکس وصولی ہدف حاصل کرنے میں ناکام

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2025 کے ابتدائی 2 مہینوں کے دوران ٹیکس وصولی متوقع ہدف سے 99 ارب روپے کم رہی جس سے ٹیکس انتظامیہ کی آئندہ مہینوں میں مقررہ کردہ ہدف پورا کرنے کی صلاحیت کے بارے میں خدشات بڑھ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے مرتب کردہ عارضی اعدادوشمار کے مطابق بورڈ نے جولائی تا اگست میں 1.554 ٹریلین روپے کے متوقع ہدف کے مقابلے میں 1.455 ٹریلین روپے جمع کیے۔

جولائی تا اگست کی ٹیکس وصولی میں گزشتہ سال کے ان دو مہینوں کے 1.212 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ ہوا، تاہم یہ اضافہ سالانہ ہدف کے حصول کے لیے درکار 40 فیصد اضافے سے واضح طور پر کم ہے۔

مالی سال 2025 کے بجٹ میں حکومت نے 12.97 ٹریلین روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا جو مالی سال 2024 کے لیے مقرر کردہ ہدف سے 40 فیصد زیادہ ہے، حکومت سمجھتی ہے کہ مالی سال 2025 میں خودکار محصولات کی وصولی 11.1 ٹریلین روپے ہوگی۔

اگست میں محصولات کی وصولی 18.8 فیصد اضافے کے ساتھ 796 ارب روپے ہوگئی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 670 ارب روپے تھی، جولائی میں بھی آمدنی توقعات سے بہت کم رہی جس میں پچھلے سال کے مقابلے میں صرف 22 فیصد اضافہ ہوا۔

ایف بی آر کا اندازہ ہے کہ نئے اقدامات کے باعث مالی سال 2025 میں 20 کھرب روپے تک کی آمدنی ہوگی۔

ایف بی آر کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے ڈان کو بتایا کہ وہ ٹیکس قوانین کے نفاذ بڑھانے پر توجہ دیں گے جو کہ سب سے مشکل کام ہے جب کہ ریٹیل سیکٹر جیسے بہت سے شعبے ٹیکس نیٹ میں آنے کو تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آمدنی بڑھانے کے لیے میرے اقدامات کے نتائج آنے میں دو سے تین ماہ لگیں گے، نفاذ سے متعلق اقدامات کے نتائج آنے والے مہینوں میں نظر آئیں گے۔

چیئرمین نے ابھی ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں ٹیکس فیلڈ فارمیشنز اور ممبران میں ردوبدل کرنا ہے تاکہ نفاذ سےمتعلق معاملات کو بہتر بنانے کے لیے اپنی ٹیم بنائی جا سکے۔

گزشتہ ہفتے چیئرمین ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشنز کو سخت انتباہ جاری کیا کہ وہ منافع بخش پوسٹنگ کے حصول کے لیے اعلیٰ عہدے داروں، خاص طور پر سیاسی افراد سے رابطہ نہ کریں، یہ ہدایت جاری کرنے کے فوری بعد انہوں نے کسٹم کے ایک ڈپٹی کلکٹر کو پوسٹنگ کے لیے اعلیٰ افسران سے رجوع نہ کرنے کے حکم کی خلاف ورزی پر تین ماہ کے لیے معطل کر دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال سے دبانے کی کوشش کر رہا ہے، حریت کانفرنس

🗓️ 31 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت

قانون سازوں کی نااہلی 5 سال تک محدود کرنے کا بل سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی منظور

🗓️ 25 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اراکین پارلیمان کی نااہلی کو سابقہ اثر کے ساتھ

کشمیری عوام کے خلاف بھارت کی خطرناک سازش، کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق چھیننے کی تیاری جاری

🗓️ 20 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کشمیری عوام کے خلاف خطرناک

متحدہ عرب امارات کے دامن پر ایک اور بدنما داغ

🗓️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:جہاد اسلامی فلسطین تحریک کے ایک رہنما نے صیہونی حکومت میں

صیہونی دہشتگردو فوجیوں کے ہاتھوں دو فلسطینی بچے گرفتار

🗓️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے رام اللہ میں دو فلسطینی بچوں کو گرفتار

جس کا کام ہے اس کو کرنے دیا جائے، عدلیہ، انتظامیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

🗓️ 22 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سابق

عمران خان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

🗓️ 30 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے

آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی

🗓️ 25 جون 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو اور اسلامی انقلاب کے رہنما آیت اللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے