?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اپنے ہی 10 اہلکاروں کے خلاف 41 افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ کے ذریعے سعودی عرب جانے کی سہولت فراہم کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کو یہ رپورٹ ملنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا کہ ایک افغان شہری آغا خان مئی 2023 میں پاکستانی پاسپورٹ پر سیالکوٹ ایئرپورٹ سے سعودی عرب گیا اور واپس نہیں آیا تھا۔
انکوائری ٹیم نے ان انکشافات کے بعد تحقیقات کا دائرہ بڑھایا کہ اسی عرصے کے دوران کم از کم 41 افغان شہری سیالکوٹ ایئرپورٹ کے راستے مبینہ طور پر وہاں تعینات ایف آئی اے اہلکاروں کی ملی بھگت سے سعودی عرب روانہ ہوئے۔
ایف آئی اے نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے بھی زیر تحقیقات 41 مسافروں کا ریکارڈ طلب کیا، جس نے کہا کہ وہ اس کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے بھی تصدیق کی کہ ان کے دفتر کے پاس بھی ان کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔
اگرچہ ان کے پاسپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر پر اسکین شدہ محافظ رجسٹریشن نمبر موجود تھے، لیکن بعد میں ان نمبروں کے جعلی ہونے کی تصدیق ہوئی۔
انکوائری میں ایف آئی اے کے 10 اہلکاروں کی نشاندہی کی گئی جو مبینہ طور پر سفری سہولت فراہم کرنے میں ملوث تھے جن میں سب انسپکٹرز اسد ضمیر، سلیمان لیاقت ورک اور عمران شوکت ورک، اے ایس آئی ثاقب امیر، اور ہیڈ کانسٹیبلز محمد شہزاد، شہزادہ لطیف، فیاض احمد، محمد ادریس، محمد نواز اور حیدر علی شامل ہیں۔
تمام 41 افغان شہری بھی جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے کے مجرم پائے گئے۔
تاہم انکوائری میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں ایف آئی اے کے نگران افسر کے کردار کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔
پیشرفت سے باخبر ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ ’انکوائری ٹیم اس معاملے میں نگران افسر (افسران) کو کیسے بری کر سکتی ہے کیونکہ کوئی جونیئر عملہ کسی مشتبہ مسافر کو اپنے باس کی منظوری کے بغیر ملک چھوڑنے کی اجازت نہیں دے سکتا، اور اور اگر مشتبہ مسافروں کو رشوت لے کر جانے کی اجازت دی گئی تو ماتحت عملہ یہ کام اکیلے نہیں کر سکتا تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’ڈپٹی ڈائریکٹر کا ایک نگران کردار ہوتا ہے اور انسانی اسمگلنگ اس کے جونیئر اسٹاف کے ساتھ گٹھ جوڑ کے بغیر ممکن نہیں ہے، لگتا ہے کہ انکوائری ٹیم نے ایک سینئر افسر ہونے کے ناطے انہیں کلین چٹ دے دی ہے، اور جونیئر اسٹاف کو قربانی کا بکرا بنا دیا ہے۔‘
ایف آئی اے نے میکائل بنگیا، خالد خان، محمد دانش، اسلم گلفام، صلاح شاہ اور ظہور خان سمیت 41 افغان باشندوں اور 6 ٹریول ایجنٹوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔
تمام ملوث افراد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ، امیگریشن آرڈیننس 1979، فارنرز ایکٹ 1946، پاسپورٹ ایکٹ 1974 اور بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ 1947 کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی اتحاد یمن میں حملوں سے دوری چاہتا ہے امن نہیں: صنعاء
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: یمن کی قومی نجات کی حکومت کے مذاکراتی بورڈ
اکتوبر
ٹرمپ پر 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں: ڈیموکریٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر 2024 کے صدارتی انتخابات کے
مارچ
واٹس ایپ پر 266ملین ڈالرز جرمانہ عائد کر دیا گیا
?️ 3 ستمبر 2021ڈبلن(سچ خبریں) آئرلینڈ کے سرکاری ادارے نے واٹس ایپ پر 266 ملین
ستمبر
نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا نیا ریکارڈ قائم
?️ 14 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اس حکومت کی کابینہ کی پالیسیوں کے
مارچ
سلامتی کونسل کا لبنان میں UNIFIL مشن کی توسیع پر زور
?️ 25 اگست 2025 سچ خبریں: سلامتی کونسل نے پیر کے روز لبنان میں اقوام
اگست
نیتن یاہو کی سمجھوتہ کرنے والوں کو ڈانٹا۔ عرب زمینوں کو نگلنے کا منصوبہ
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: نام نہاد "گریٹر اسرائیل” منصوبے کے بارے میں نیتن یاہو
اگست
مقبوضہ کشمیر: 5 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ’بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن‘ شروع
?️ 21 اپریل 2023پونچھ: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں ایک نامعلوم حملہ آور کے ہاتھوں
اپریل
ہم چین روس تعلقات کو نہیں روک سکتے:امریکی انٹیلی جنس
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے قومی انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نے ایک تقریر میں
مئی