?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سخت سیکیورٹی انتظامات کا فیصلہ کرتے ہوئے 12 سے 16 اکتوبر تک شادی ہالز، کیفے، ریسٹورنٹ اور اسنوکر کلب بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق جڑواں شہروں میں پولیس نے تاجروں، ہوٹل اور ریسٹورنٹ مالکان کو نوٹسز بھی جاری کر دیے ہیں اور اس حوالے سے انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے تاجروں اور ہوٹل مالکان سے ضمانتی مچلکے(شیورٹی بانڈز) بھی طلب کر لیے ہیں جبکہ جڑواں شہروں میں 14 سے 16 اکتوبر تک عام تعطیل کا اعلان بھی پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔
اس کے علاوہ راولپنڈی کے چار ہسپتالوں کے لیے ہائی الرٹ بھی جاری کردیا گیا۔
راولپنڈی کے بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال، ہولی فیملی ہسپتال، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہائی الرٹ رہے گا اور اس دوران میڈیکل، نرسنگ، پیرامیڈیکل اور انتظامی اسٹاف 24 گھنٹے دستیاب ہو گا۔
اس دوران ہسپتالوں میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل رکھے جائیں گے جبکہ ادویات اور بلڈ، ضروری آلات اور ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
چاروں ہسپتالوں کی انتظامیہ اور وائس چانسلر ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں رہیں گے جبکہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی ہدایات پر پنجاب حکومت کے اسپشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔
اسلام آباد میں شگھائی تعاون تنظیم سربراہی کانفرنس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں ڈی چوک، شاہراہِ دستور، مری روڈ، اسلام آباد ایکسپریس وے کا دورہ کر کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے وفاقی وزیر داخلہ کو تعمیراتی کاموں سے متعلق آگاہ کیا جبکہ اس موقع پر وفاقی سیکریٹری داخلہ، اسلام آباد کے چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے۔
وزیر داخلہ نے تزئین و آرائش اور تعمیراتی کام کی جلد تکمیل اور سڑکوں سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایت دینے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کا بھی حکم دیا۔


مشہور خبریں۔
کراچی میں ڈکیتی اور موبائل چھیننے کی وارداتوں میں کمی آئی ہے، ایڈیشنل آئی جی
?️ 2 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) ایڈیشنل آئی جی سندھ خادم حسین رند نے کہا
جنوری
ججز کو ڈرانے کے لیے کیا کہا جا رہا ہے؟فواد چوہدری کی زبانی
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ججز کو ڈرانے کے
جولائی
یمن پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کے پانچ مقاصد
?️ 1 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ اور انگلینڈ نے گزشتہ تین ہفتوں میں یمن پر کئی
فروری
امریکی حملوں میں شام کا کیا نقصان ہوا؟
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: عراق اور شام میں اہداف پر امریکی دہشت گرد فوج
فروری
عسکری ٹاور تھوڑ پھوڑ کا مقدمہ: پولیس کو یاسمین راشد سے تفتیش کی اجازت
?️ 6 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک
جون
اسرائیلی فرار ہونے والے ہیں:مڈل ایسٹ آئی
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:برطانوی تجزیاتی نیوز سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے اعلان کیا ہے
اپریل
امریکہ حماس کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کیوں کر رہا ہے؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر
اکتوبر
شمالی کوریا روس کی حمایت کیوں کرنا چاہتا ہے؟
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور شمالی کوریا کے رہنما کم
ستمبر