?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے ایران کے صدر مسعود پیزشکیان کے دورہ پاکستان کو پاک ایران تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور سرحدی تعاون کے فروغ کے لئے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے صدر کے استقبال کے لئے تمام تر انتطامات مکمل کرلئے گئے ہیں، وفاقی دارالحکومت کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، اسلام آباد میں خوشی اور خیرمقدمی کی فضاء قائم ہے، اس دورہ سے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہیں، چیف کمشنر اسلام آباد بھی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے یہاں موجود ہیں جبکہ پاکستان اور ایران کے قومی پرچموں سے پورے روٹ کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معزز مہمان کی آمد پر وفاقی دارالحکومت کو خصوصی طور پر آراستہ کیا گیا ہے جبکہ پاکستان اور ایران کی قیادت کے پورٹریٹ بھی نمایاں مقامات پر آویزاں کئے گئے ہیں، اسلام آباد میں خوشی اور خیرمقدمی کی فضاء قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جس سے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ اس سے قبل دونوں رہنمائوں کی آذربائیجان میں بھی ملاقات ہوئی تھی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ایران بھی کامیاب رہا تھا جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور پاک ایران تعلقات کے فروغ کے لئے یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستانی قوم ایران کے صدر کا پرتپاک خیرمقدم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر کل مصروف دن گزاریں گے، باہمی ملاقاتیں بھی ہوں گی جبکہ ان کے اعزاز میں ظہرانہ اور عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایران کے سابق صدر شہید ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران تجارت اور دوطرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا تھا، ایران کے صدر کے موجودہ دورے میں متعدد معاہدے طے پانے کی توقع ہے۔ اس دورے کے دوران بارڈر مارکیٹس کے قیام، تجارتی حجم میں اضافے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر کا یہ دورہ نہایت سودمند ثابت ہوگا جس سے نہ صرف تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا بلکہ بارڈر پر مشترکہ مارکیٹس کے قیام اور سیکورٹی امور پر بھی پیشرفت متوقع ہے۔
مشہور خبریں۔
میں نے ملک کیسے اور کب چھوڑا:بشار اسد کا بیان
?️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:شام کے سابق صدر بشار اسد کی طرف سے جاری ہونے
دسمبر
سوڈان میں اقوام متحدہ کی انسانی امداد کی لوٹ مار
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ سے منسلک ورلڈ فوڈ پروگرام نے ایک بیان میں
جون
آئی ایم ایف سے پاکستان ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری کیلئے کوشاں
?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر
نومبر
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان کیا چل رہا ہے؟؛ حافظ نعیم الرحمٰن کی زبانی
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے
جون
یمن کی سلامتی ہمسایہ ممالک کے مفاد میں ہے: انصار اللہ
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالمالک بدر
ستمبر
مسجد اقصیٰ میں آج کے واقعات پر ہنیہ کا ردعمل
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے
مئی
آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں بڑھنے کی پیشنگوئی کر دی
?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان
اکتوبر
چین سے کوروناویکسین کی بھاری کھیپ آج اسلام آباد پہنچےگی
?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چین سے کورونا ویکسین کی بھاری کھیپ آج
جون