?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللّٰہ خامنہ ای سے تہران میں ملاقات ہوئی، ایران کی حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر سے اظہار تشکر کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ایران کے رہبرِ اعلی آیت اللّٰہ خامنہ ای سے تہران میں ملاقات ہوئی، ایران کی حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر سے اظہار تشکر کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جارحیت اور توسیع پسندانہ عزائم پر بریفنگ دی، ملاقات میں پاک ایران اسٹریٹجک تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای مسلم دنیا کی ایک عظیم شخصیت ہیں، امتِ مسلمہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کی رہنمائی اور سرپرستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ پاکستان کا اسلامی دنیا میں خاص مقام ہے، غزہ میں صیہونی طاقت کے جرائم روکنے کے لیے پاک ایران کو مل کر مؤثر طریقے سے کام کرنا چاہیے۔ اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے ایرانی سپریم لیڈر کو بھارت کی توسیع پسندانہ عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن کا خواہاں رہا ہے، پاکستان ایران کے ساتھ تذویراتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلیے پرعزم ہے۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے جوہری مذاکرات میں ایرانی قیادت کی بصیرت کی تعریف کی، شہباز شریف نے علامہ اقبال سے رہبرِ اعلیٰ کی محبت کا خصوصی ذکر کیا اور انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ آیت اللّٰہ خامنہ ای نے وزیراعظم کی خطے میں امن کوششوں کی تعریف کی اور پاکستان کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
اعلامیے کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وزیر اعظم کے ہمراہ تھے، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ بھی ملاقات میں موجود تھے۔
مشہور خبریں۔
ریشم کی چنگچی پر’تینوں موج کراواں’ کی ویڈیو وائرل
?️ 12 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ ریشم کی حال ہی میں
جنوری
صحافیوں کے خلاف صہیونی جرائم کی فہرست
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی تاریخ جرائم سے بھری پڑی ہے، گویا
مئی
کاراباخ کی جنگ بھڑکنے میں فرانس کا منفی کردار
?️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:آرمینیا 44 روزہ ناگور کاراباخ جنگ میں شکست کے بعد سے
جولائی
آنکارا یونان کے ساتھ اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار
?️ 30 ستمبر 2022سچ خبریں: ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آکار نے جمعرات کو
ستمبر
علاقائی تبدیلی کا متحدہ عرب امارات پر بیرونی مداخلت روکنے کے لیے دباؤ
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک بین الاقوامی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقائی تبدیلی
اکتوبر
فلسطینی قیدیوں کی اجتماعی نافرمانی شروع
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: الاسیر کلب جو کہ فلسطینی قیدیوں کے امور سے
اگست
سعودی عرب کے زیر زمین گیس ذخیرے میں زوردار دھماکہ
?️ 22 مئی 2022سچ خبریں:ذرائع نے سعودی عرب میں زیر زمین گیس ذخیرے میں بڑے
مئی
کیا ترکی عراق میں شام کے منظر نامے کو دہرانا چاہتا ہے؟
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: عراق کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے رہنما عقیل الردینی نے
جنوری