ایرانی صدر اعلیٰ سطح کے وفد کیساتھ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، تجارتی تعلقات بڑھانے کا عزم

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) ایران کے صدر مسعود پزشکیان، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، ان کے دورے کا مقصد پاکستان کے ساتھ سالانہ دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کی تجدید کرنا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق معزز مہمان کی اسلام آباد آمد پر وزیر اعظم شہباز شریف نے ایئر پورٹ پر اُن کا استقبال کیا، ایرانی صدر کے استقبال کے لیے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موقع پر موجود ہیں۔

مسعود پزشکیان کو ریڈ کارپیٹ استقبال کے ساتھ ساتھ 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔

قبل ازیں، ایرانی صدر اپنے پہلے دورہ پاکستان میں لاہور پہنچے تھے، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آیا ہے، جہاں ان کا استقبال سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کیا، پنجاب حکومت کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایران کا وفد شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی، لاہور بھر میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے۔

حال ہی میں پاکستان نے ایران کے ساتھ یکجہتی اور تعاون کے جذبے کا اظہار کیا ہے، جسے ماہرین موجودہ بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی حالات میں مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے نہایت اہم قرار دے رہے ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر مسعود پزشکیان ہفتے کے اختتام پر 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئے ہیں، یہ ان کا بطور صدر پہلا دورہ اسلام آباد ہے، دورے سے ایک دن قبل پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں مدد دینے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

پی ٹی وی نیوز کے مطابق ایرانی صدر مزارِ اقبال پر حاضری دیں گے اور اس کے بعد اسلام آباد روانہ ہوں گے، جہاں وہ صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مئی کے آخر میں ایران کے دورے کے دوران ڈاکٹر پزشکیان سے ملاقات کی تھی، جو ان کے دوست ممالک کے علاقائی دورے کا حصہ تھا، جس کا مقصد مسئلہ کشمیر پر حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کرنا تھا۔

ڈاکٹر پزشکیان گزشتہ 2 سال میں پاکستان کا دورہ کرنے والے دوسرے ایرانی صدر ہیں، ان سے قبل مرحوم صدر ابراہیم رئیسی نے اپریل 2024 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جو ان کی ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات سے صرف ایک ماہ قبل ہوا تھا۔

ایرانی سرکاری خبررساں ادارے ’ارنا‘ کے مطابق پاکستان روانگی سے قبل ڈاکٹر پزشکیان نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان سالانہ تجارتی تبادلے کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ ہے، اپریل 2024 میں دونوں ممالک نے آئندہ پانچ سالوں میں باہمی تجارت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا تھا۔

صدر نے تہران اور اسلام آباد کے درمیان تجارتی تعلقات کو اچھے قرار دیا اور کہا کہ اس دورے کی ترجیحات میں پاکستان کے ساتھ زمینی، فضائی اور سمندری راستوں کے ذریعے تجارت کو بڑھانا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ذریعے ایران، چین-پاکستان راہداری کے ذریعے شاہراہِ ریشم سے جُڑ سکتا ہے اور یہ راستہ ایران سے ہوتے ہوئے یورپ تک جا سکتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران اور پاکستان دونوں کے لیے سیکیورٹی اور سرحدی مسائل انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، اور خطے میں امن و استحکام تعاون کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ دونوں ممالک نے پاکستان کی آزادی کے بعد سے دوستانہ، خوشگوار اور گہرے تعلقات قائم رکھے ہیں، یہ دونوں ممالک اقتصادی، سائنسی، ثقافتی اور سرحدی شعبوں میں تعاون کرتے ہیں، اور دونوں اقوام کے درمیان گہرا رشتہ موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ اسرائیل-ایران جنگ اور امریکا کے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے دوران پاکستان ان ممالک میں شامل تھا جنہوں نے اس جارحیت کی شدید مذمت کی اور ایران کی سالمیت، حکومت اور عوام کی حمایت کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔

ارنا کے مطابق صدر نے یہ بھی کہا کہ دشمن مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی سازش کر رہا ہے، لیکن ایران دشمنوں کی چالوں کو ناکام بنائے گا، تہران کا مقصد ایران اور پاکستان کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھنا ہے۔

معزز مہمان اسلام آباد میں صدر، وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، وفاقی دارالحکومت کو خیر مقدمی بینرز اور دونوں ملکوں کے پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔

ایرانی صدر کے استقبال کی تیاریاں مکمل ہیں، عطا اللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ایران کے صدر کے اسلام آباد میں استقبال کی تیاریاں مکمل ہیں، معزز مہمانوں کی آمد پر وفاقی دارالحکومت کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے، پاکستان اور ایران کے قومی پرچموں کے ساتھ پورے روٹ کو سجایا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کی قیادت کے پورٹریٹ بھی آویزاں کیے گئے ہیں، اسلام آباد میں خوشی کا سماں ہے، ایران کے صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ایران کے صدر وزیراعظم شہباز کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور پاک ایران تعلقات کے فروغ کے لیے یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پاکستانی قوم ایران کے صدر کا خیرمقدم کرتی ہے۔

گزشتہ روز ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں ایرانی صدر کے سیاسی مشیر مہدی سنائی نے کہا تھا کہ ’ڈاکٹر مسعود پزشکیان ہفتے کی شام 2 اگست کو وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔‘

انہوں نے بتایا کہ دورے کے دوران سرکاری ملاقاتیں اور ’ ثقافتی و تجارتی شخصیات سے گفتگو’ ایجنڈے کا حصہ ہوں گی۔

انہوں نے لکھا تھا کہ’ پاکستان اور ایران کے تعلقات سیاسی، اقتصادی، مذہبی اور ثقافتی پہلوؤں پر محیط ہیں اور اس دورے کے مقاصد میں صوبائی و سرحدی تعاون کو فروغ دینا اور دوطرفہ تجارت کو موجودہ 3 ارب ڈالر سے بڑھانا شامل ہے۔’

مشہور خبریں۔

اضافی ٹیرف ڈیوٹیوں کے علاوہ لگایا گیا، امریکی ٹیرف سے ٹیکسٹائل صنعت میں تشویش کی لہر

?️ 3 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل صنعت نے امریکہ کی

مراکش کا تل ابیب کے ساتھ 1 بلین ڈالر کا معاہدہ

?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے ایک پرنٹ میڈیا نے انکشاف کیا ہے

مالاکنڈ: غداری اور دیگر سنگین الزامات، جوڈیشل مجسٹریٹ کا مراد سعید کی گرفتاری کا حکم

?️ 4 مئی 2023مالاکنڈ : (سچ خبریں) مالاکنڈ کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے غداری اور دیگر

الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی 45 فیصد سستی کرنے کا اعلان

?️ 15 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا

تل ابیب کے میں فائرنگ سے 2 اسرائیلی زخمی

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:   عبرانی اور عربی خبر رساں ذرائع نے مقبوضہ فلسطین میں

حزب اللہ کے ساتھ جنگ ​​بچوں کا کھیل نہیں:اسرائیلی تجزیہ کار

?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی مورخ اور تل ابیب یونیورسٹی کے پروفیسر نے حزب اللہ

ڈیرہ اسماعیل خان میں حملے، تین دنوں میں سات کسٹم اہکار ہلاک

?️ 21 اپریل 2024 ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ

دریائے ستلج میں ہیڈ اسلام اور گنڈا سنگھ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار

?️ 27 اگست 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے