اگر مجھے نہ نکالا جاتا تو ملک میں کوئی بے روزگار نہ ہوتا، نواز شریف

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں)مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کو نہ نکالا جاتا اور اگر نواز شریف کی حکومت نہ توڑی جاتی تو اس جلسے تو کیا پورے ملک میں بھی کوئی بے روزگار نہ ہوتا۔

قصور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یوتھ پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ ہے، آج جلسہ گاہ سے باہر ایک اور جلسہ ہے اور یہ خوشی کا اظہار کررہے ہیں کہ شہباز شریف یہاں سے الیکشن لڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں شہباز شریف سے کہوں گا کہ آپ کھڈیاں آئے ہیں تو کھُڈیاں کی تقدیر بدلنی چاہیے، ان کی تقدیر بدلنی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر نواز شریف کو نہ نکالا جاتا اور اگر نواز شریف کی حکومت نہ توڑی جاتی تو آپ میں سے کوئی بھی نوجوان بے روزگار نہ ہوتا اور سب کے پاس باعزت روزگار ہوتا، اگر نواز شریف کا دور جاری رہتا تو اس جلسے تو کیا پورے ملک میں بھی کوئی بے روزگار نہ ہوتا۔

مسلم لیگ(ن) کے قائد نے کہا کہ اگر نواز شریف کو نہ نکالا جاتا تو پورا ملک خوشحال ہوتا لیکن ہمیں بہت ٹھوکریں لگی ہیں، ہمیں ان ٹھوکروں اور مشکلوں سے باہر نکلنا ہے، ہم نے پھر ترقی کی دوڑ میں شامل ہونا ہے اور ایشین ٹائیگر بننا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو دن بعد جو سورج طلوع ہونے والا ہے وہ پاکستان کے لیے خوشحالی کا پیغام لے کر آ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف کا دور تھا تو پاکستان میں خوشحالی تھی یا نہیں تھی، یہ دھرنوں میں مصروف تھے اور ہم لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے میں مصروف تھے، یہ دھرنوں میں مصروف تھے اور ہم موٹر وے بنانے اور لوگوں کو سستی گیس اور بجلی دینے میں مصروف تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دھرنوں میں مصروف تھے اور ہم دہشت گردی کو ختم کرنے میں مصروف تھے ، یہ دھرنوں میں مصروف تھے اور ہم کسانوں کو سستی کھاد دے رہے تھے

نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے کہا تھا کہ ہم 50 لاکھ گھر دیں گے، کیا کسی کو گھر ملا، کہاں گئے وہ 50لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریاں کہاں گئیں، کسی کو بھی نوکری ملی، ایک بلین ٹری کا منصوبہ کہاں گیا اور پاکستان کا اربوں کا نقصان ہوا، کہاں گئے وہ 350 ڈیم، کیا ایک بھی ڈیم نظر آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک کو دوبارہ بنائیں گے، دوبارہ تعمیر کریں گے، یہ نوجوان شہباز شریف اور نوز شریف کے ساتھی بنیں گے اور کندھے سے کندھا ملا کر کام کریں گے۔

مشہور خبریں۔

ہندوستانی گندم پاکستان کے راستے افغانستان پہنچائا جائے

🗓️ 13 نومبر 2021سچ خبریں:  طالبان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ عامر خان متقی

یمنی فوج کا اہم اعلان

🗓️ 24 جون 2023سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف نے کئی بار امن

میڈیکل رپورٹ میں الزامات: عمران خان نے وفاقی وزیرِ صحت کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

🗓️ 30 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران

پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم چین

🗓️ 15 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چینی وزیراعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ

بحالی صہیونی مراکز میں 9400 زخمی

🗓️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 7 اکتوبر کو

شمالی آئرلینڈ میں ہیلری کلنٹن کی مخالفت میں فلسطین کے حامیوں کا احتجاج

🗓️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: جمعرات کے مظاہرے میں مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے

روس جنگ کی سالگرہ پر فتح کا اعلان کرنے کی تیاری کر رہا ہے:یوکرین  

🗓️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:یوکرین کی انٹیلی جنس سروس نے دعویٰ کیا ہے کہ

فلسطین تنازع: ٹک ٹاک، فیس بک اور یوٹیوب نے لاکھوں ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

🗓️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی بماری اور حماس کے اسرائیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے