?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں صارف قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ مہنگائی سالانہ بنیاد پر 26.56 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
مہنگائی کی یہ شرح گزشتہ ماہ ریکارڈ کی گئی 23.18 فیصد افراط زر سے تین فیصد پوائنٹس زیادہ ہے جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ ریکارڈ کی گئی مہنگائی سے 9.2 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے معلوم ہوتا ہے کہ اکتوبر میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 4.71 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔
پاکستان مسلسل ٹرانسپورٹ اور خوراک کی قیمتوں میں بلند اضافے کی زد میں ہے جہاں اگست میں مہنگائی کی شرح 27.26 فیصد تک پہنچ گئی تھی جو 49 سال کی بلند ترین سطح تھی۔
مواصلات کے علاوہ تقریباً تمام ذیلی اشاریوں کی قیمتوں میں دہرے ہندسوں کے اضافے کی وجہ سے مہنگائی بڑھی۔
مہنگائی میں سالانہ بنیاد پر اضافہ:
- ٹرانسپورٹ: 53.43 فیصد
- جلد خراب ہونے والی غذائی اشیا: 70.47 فیصد
- الکوحل والے مشروبات اور تمباکو: 34.6 فیصد
- ریسٹورنٹ اور ہوٹلز: 30.38 فیصد
- نہ خراب ہونے والی اشیائے خوراک: 30.58 فیصد
- فرنشننگ اور گھریلو سامان کی مرمت: 27.61 فیصد
- متفرق اشیا اور خدمات: 22.3 فیصد
- تفریح اور ثقافت: 23.65 فیصد
- کپڑے اور جوتے: 18.28 فیصد
- صحت: 16.23 فیصد
- تعلیم: 10.88 فیصد
- مواصلات: 1.58 فیصد
- ہاؤسنگ اور یوٹیلیٹیز: 11.92 فیصد
پی بی ایس کے مطابق شہری اور دیہی علاقوں میں مہنگائی میں بالترتیب 24.57 فیصد اور 29.53 فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔
یہ اعداد و شمار وزارت خزانہ کے اکتوبر کے ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اور آؤٹ لُک کے دعووں کے متضاد ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بنیادی اشیا کی مقامی اوسط قیمتوں میں کمی کے باعث افراط زر میں کمی کا امکان ہے۔
معاشی اپڈیٹ اور آؤٹ لُک میں بتایا گیا کہ کسٹم ڈیوٹی ختم کرکے خراب ہونے والی اشیاء کو درآمد کرنے کے لیے بروقت کیے گئے فیصلوں سے افراط زر کے خطرات کو جزوی طور پر کم کیا گیا ہے۔
آؤٹ لُک میں کہا گیا تھا کہ کسٹم ڈیوٹی ختم کرکے خراب ہونے والی اشیا کی درآمد کے بروقت فیصلوں سے مہنگائی کے خطرات کو جزوی طور پر کم کیا گیا ہے۔ مہنگائی کو کم کرنے کے لیے قیمتوں پر افواہوں پر کنٹرول کرنے کے لیے انتظامی اقدامات بھی کیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں، بین الاقوامی سطح پر اجناس کی گرتی ہوئی قیمتوں پر بھی یہ توقع کی جارہی ہے کہ گھریلو رسد کے کی وجہ سے پیدا ہونے والی مہنگائی میں اضافے کو قابو میں رکھا جائے گا۔
وزارت خزانہ نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں سالانہ صارف قیمت انڈیکس افراط زر ستمبر میں گرتے ہوئے رجحان کو برقرار رکھے گا، امید ہے کہ صارف قیمت انڈیکس افراط زر 21 سے 22.5 فیصد کے درمیان رہے گی۔
گزشتہ ہفتے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رواں برس سیلاب نے زرعی شعبے کو تباہ کردیا ہے جہاں گنے اور چاول کے فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ تقریباً 10 لاکھ مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں جن میں زیادہ تر گائے اور بھیڑ شامل ہیں۔
ستمبر میں وفاقی حکومت نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر چار ماہ تک سیلز ٹیکس اور وِدہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
اسموگ کے تدارک کیلئے اسکول، کالجز ہفتے کو بند رکھنے کا حکم، ہفتے میں 2 دن گھر سے کام کی تجویز
?️ 13 نومبر 2023 لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے
نومبر
آزادکشمیر میں فوج کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی
?️ 26 جولائی 2021مظفر آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
جولائی
عبرانی میڈیا: ایرانی میزائلوں کے آثار اب بھی تل ابیب میں دکھائی دے رہے ہیں
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: وسطی تل ابیب میں جو ٹاورز ایران کے ساتھ 12
نومبر
غزہ میں جنگ بندی کے لیے حماس کی نئی تجویز
?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں: روئٹرز نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے اور فلسطینی
مارچ
عمران خان کی رہائی ملکی مسائل کے حل میں ہے، شاہد خاقان عباسی
?️ 7 اپریل 2025جہلم: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے رہنماء شاہد خاقان عباسی کا
اپریل
سعودی عرب نے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے کھیلوں کا سہارا لیا
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:نئے سال میں سعودی عرب کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کھیلوں کے
جنوری
ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لیکر پی آئی اے کی دوسری پرواز باکو سے لاہور پہنچ گئی
?️ 20 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران میں پھنسے ہم وطنوں کو لے کر
جون
ائیرلائنز نے تل ابیب کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے سے کیا منع
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ Ais نے اعلان کیا کہ FlyDubai
اکتوبر