اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی لڑائی، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو شوکاز جاری

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پنجاب  کے ہوم ڈپارٹمنٹ نے اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کنٹرول محمد اکرم کو شوکاز جاری کردیا۔ہوم ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹوکنٹرول محمد اکرم کو شوکاز 29 فروری کو اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی لڑائی پر جاری کیا گیا۔

ہوم ڈپارٹمنٹ نےمحمد اکرم سے شوکاز کا جواب 7 دنوں میں طلب کیا ہے۔ نوٹس کے مطابق قیدی نے اینٹ مارکر ساتھی قیدیوں کو زخمی اور ایک کو ہلاک کیا، انکوائری میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی غفلت اورلاپرواہی ثابت ہوئی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 5  ذہنی بیمار قیدیوں کو ایک جگہ رکھ کرجیل قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، محمداکرم ذہنی بیمار قیدی کیلئے اقدامات کرنے اور اسے الگ سیل میں رکھنےمیں بھی ناکام رہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق جونیئرسائیکالوجسٹ سارہ غضنفر اور کنسلٹنٹ سائیکاٹرسٹ سنیعہ شہزاد نے بھی ملزم کی خطرناک ذہنی حالت کی تصدیق کی، محمد اکرم نے جیل قوانین401، 435، 436، 442 اور1095 ایف کی خلاف ورزی کی اور وہ  جیل میں دیانتداری اور سنجیدگی سے ڈیوٹی دینے میں ناکام رہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے محمد اکرم کو محکمے سے برخاستگی اور بھاری جرمانےکی سفارش کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں خبر سامنے آئی تھی کہ سکیورٹی اداروں نے عمران خان کی سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو بھی حراست میں لیا تھا جبکہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ اس کے علاوہ بھی جیل کے مزید 6 ملازمین کو حراست میں لیا گیا تھا۔

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کا لاپتہ ہونے کا کیس بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور چین کے درمیان تناؤ کم ہو رہا ہے: بلنکن

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:شکاگو یونیورسٹی میں ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن

حالیہ میزائل حملے میں ایران کی برتری کیا تھی؟الجزیرہ کی زبانی

?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: الجزیره نیوز ایجنسی نے سپاہ پاسداران کی طرف سے میزائل

چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کی تاریخ کا اعلان

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: چین کے وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ شانگهای

عمران خان ، بشریٰ بی بی کیخلاف ناجائز تعلقات کے الزامات سے متعلق کیس ختم

?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان

مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی کی سعودی ولیعہد سے گفتگو، بھارت دورے کی دعوت دے دی

?️ 12 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں) ایک طرف جہاں بھارتی انتہاپسند وزیراعظم بھارتی مسلمانوں

خان یونس میں تین صیہونی فوجی ہلاک

?️ 28 جولائی 2025خان یونس میں تین صیہونی فوجی ہلاک خان یونس میں فلسطینی مزاحمت

اسرائیل نے سعودی عرب سمیت دو عرب ممالک کو فوجی اتحاد بنانے کی دعوت دے دی

?️ 24 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل نے سعودی عرب سمیت دو عرب ممالک

یوکرین اور جدہ اجلاس میں کیا ہوا؟

?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:امریکی اشاعت Paltico کے مطابق یہ مذاکرات دو دن تک جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے